محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں ۔ جب آپ مصر کے سفر سے واپس تشریف لائے تھے تو آپ نےبی بی سیدہ نفیسہ طاہرہ ؒکی خدمت میں ہدیہ کرنے کا عمل عطا فرمایا تھا،اُس عمل کے بارے میں اپنا ایک انوکھا مشاہدہ عرض کروں گا۔11مرتبہ درود شریف ،11دفعہ کلمہ طیبہ ، 1دفعہ سورۃ فاتحہ اور3بار سورۃ اخلاص پڑھ کرسیدہ نفیسہ طاہرہؒ کی روح مبارک کوہدیہ کریں تو کسی بھی مسئلے میں فوراً مدد ملتی ہے۔اسی عمل کی برکت سے ہم ابھی 1ماہ پہلے عمرہ کرکے آئے ہیں تو واپسی پر فلائیٹ نےقاہرہ ایئرپورٹ پر چند گھنٹوں کے لئے رکنا تھا۔اہلیہ کو پاؤں میں تکلیف تھی اور ان سے چلا نہیں جارہا تھا،پائوں پر سوزش ہو چکی تھی ۔ ہم نے جہاز تک پہنچنا تھا تو جب سکیورٹی چیک کے بعد گیٹ کی طرف جانا ہوتا ہے تو کافی پیدل چلنا پڑتا ہے، اہلیہ کہنے لگی کہ وہ بالکل چل نہیں سکتی۔ مجھے ڈر تھا کہ فلائیٹ نہ مس ہوجائے۔ میں نے وہاں پر ہی سیدہ نفیسہ طاہرہؒ کی بارگاہ میںیہ عمل کرکے عرض کیاکہ آپ کے شہر میں ہیں ہماری مددفرمائیں، یقین جانیے ابھی ایک دو منٹ ہوئے ہوں گے ایک بندہ فوراًائیرپورٹ والی جو چھوٹی گاڑی ہوتی ہے جس سے بوڑھے لوگوں کو جہاز تک چھوڑ کر آتے ہیں وہ آکر خود ہی کہنے لگا’’آپ نے آئرلینڈ جانا ہے؟جلدی اس میں بیٹھیںمیں چھوڑ کر آتا ہوں۔‘‘ پھر وہ ہمیں چھوڑ کر آیا،ماشاءاللہ فوراً مدد مل گئی۔(عباس احمد، آئیر لینڈ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں