محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!نوکری کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ وقت ہو چکا ہے میںنے حلال کمانے کی کوشش کی کبھی حرام کی طرف قدم نہیں بڑھایا جبکہ میں حرام کما سکتاتھا اور بیوی بچوں کی ہر خواہش پوری کر سکتا تھالیکن میںنے انہیں حلال کھلایا، کم کھلایا کئی خواہشیں کئی حسرتیں دل میں ہی دم توڑ گئیں لیکن میری نیت اور جذبے کو نہ توڑ سکیں۔ میںنے گھر والوں سے کہا حلال میں برکت ہے کم کھا لو لیکن حرام کا نہ سوچنا اور نہ مجھے اس کام پر مجبور کرنا۔ بیوی بچوں نے بھی ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور اپنی ہر خواہش کو ختم کر دیا لیکن مجھ سے کبھی ایسی فرمائش نہیں کی جو میں پوری نہ کرسکوں ۔ میری اہلیہ نے بھی میرا بہت ساتھ دیا اس نے خود بھی صبر کیااور بچوں کی بھی اچھی تربیت کی۔ اسی طرح زندگی کے دن رات گزرتے گئے۔اس صبر کا مجھے پھل عبقری کی شکل میں ملا۔ مجھے دفتر میں کسی نے عبقری رسالہ دیا،رسالہ پڑھا تو حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہو گیا۔اس رسالے کے ایک ایک صفحے اور ایک ایک سطر میں خیر اور بھلائی کا سچا پیغام پنہاں تھا۔ میں گھر لایا اہلیہ نے بھی پڑھا بے حد خوش ہوئی ہم نے ہر ماہ عبقری رسالہ لگوا لیا۔
میرے نصیب جاگ اٹھے
ایک مرتبہ میںنے رسالے میں عمل پڑھا کہ دو تسبیح سورہ اخلاص پڑھ کر آقاﷺ کے گھرانے (آپﷺ کے گھرانے میں ازواج مطہراتؓ ، آپﷺ کے بیٹے اور بیٹیاں ، نواسے اور نواسیاںسلام اللہ و رضوانہ علیھم شامل ہیں) کو ہدیہ کریں۔میں نے اور میری اہلیہ نے یہ عمل کرنا شروع کر دیا۔ہمارے ساتھ حلال کی ایسی برکت تھی اور اتنی آزمائشوں سے گزر چکے تھے کہ اس عمل نے پہلے دن ہی نور اور روحانیت سے ہمارے دلوں کو لبیریز کر دیا،اگر کسی دن یہ عمل کرنے میں دیر ہو جاتی تو ہمیں سکون نہ ملتا۔ اللہ نے ہم پر دنیاکی نعمتوں کی بارش کر دی۔رزق میں برکت اور وسعت ہونے لگی۔پہلے تنخواہ کئی کئی سال نہیں بڑھتی تھی۔لیکن یہ عمل کرنے سے تنخواہ میں دو مرتبہ اچھا خاصہ اضافہ چند ماہ کے وقفے سے ہوا ۔ بغیر کسی سفارش اور کوشش کے کئی بار صرف اس عمل کی برکت سے نوکری میں پرموشن ملی کبھی اضافی بونس مل جاتے ہیں ۔ پہلے میرے پاس تنخواہ کے علاوہ کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا، اب کئی دوستوں کے ساتھ کاروبار میں شراکت کر لی ہے اور ایمانداری کے ساتھ نظام چل رہا، یہ ساری برکات اسی عمل کی ہیں۔اب بھی وہی ضروریات ہیں اور مہنگائی پہلے کی نسبت زیادہ ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود بینک بیلنس میں حیرت انگیز اضافہ ہو رہا ہے۔حالانکہ میں 20 سالوں سے نوکری کر رہا ہوں اور ان سالوں میں کچھ جمع نہیں کر سکا۔بس گھر کی ضروریات کھینچ تان کر پوری کرتا رہا لیکن اس ایک سال میں وہ کچھ ملا جو میرے گمان میں بھی نہیں تھا اور نہ ہی سوچا تھا، اس ایک سال میں گھر کی اضافی چیزیں بھی خریدی ہیں، والدین کو عمرہ کروایا۔ قرض واپس کیے اور اس کے باوجود بینک بیلنس بڑھتا جا رہاہے۔ الحمد اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں