طب صحابہؓ
فرمان حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓکی روایت کا مفہوم ہے کہ گائے کا دودھ استعمال کیا کرو ، کیونکہ اس کا دودھ ہر بیماری سے شفا کا ذریعہ ہے ۔( “ ترقيم الباني:1943)
جدید طبی تحقیق
جدید طبی تحقیق کے مطابق گائے کے دودھ میں اینٹی وٹامن ای ‘زنک اور ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیںجو قوت مدافعت بڑھاکے جسم سے خطرناک قسم کے بیکٹیریا جو کہ مختلف امراض کی وجہ بنتے ہیں کا صفایا کرتے ہیں‘ کینسر اور دل کی بیماریوں جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ گائے کے دودھ میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو بھی خوبصورت ، جازب اور پر کشش بناتے ہیں ‘ پٹھوں کی نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ گائے کا دودھ اعلی معیار کے پروٹین کا ایک بھرپور ذریعہ ہے ، جس میں تمام ضروری امینو ایسڈ ہوتے ہیںجو توانائی کا ایک بھرپور ذریعہ بھی ہے ۔دودھ پوٹاشیم کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، جو خون کی نالیوں کو پھیلانے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔زیادہ پوٹاشیم حاصل کرنا جبکہ سوڈیم (نمک) کی مقدار کو کم کرنا ، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ہڈیاں اور دانت مضبوط
گائے کے دودھ کے فوائد میں سب سے اہم فائدہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ہوتا ہے ۔ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے جسم کو پروٹین اور کیلشیم کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ضرورت گائے کے دودھ سے باآسانی پوری ہو جاتی ہے کیونکہ گائے کے دودھ میں یہ دونوں اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
دل کی صحت کے کا بہترین معاون
گائے کے دودھ میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے اور ایسی گائیں جن کی غذا میں ہرے پتوں والی غذاؤں (یعنی سبز چارے) کا استعمال زیادہ ان کے دودھ میں اومیگا تھری کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دل کو مضبوط بناکے مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے اوراسے مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
شوگر کنٹرول کا اہم ذریعہ
ایک تحقیق کے مطابق گائے کے دودھ کا روزانہ استعمال جسم میں شوگر کا لیول متوازن رکھتا ہے ۔اس میں وٹامن بی اور منرلز کی موجودگی انسانی نظام انہضام کو بہتر بناکے غذاؤں کو صحیح طریقے سے ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کے معدے کوبھی تقویت بخشتا ہے ۔
جسمانی نشوونما
پروٹین بہترین نشوونما کے لئے سب سے ضروری جز ہے‘ پروٹین بہت سی اقسام کے پائے جاتے ہیں گائے کے دودھ میں سب سے بہترین پروٹین پایاجاتا ہے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ گائے کا دودھ طاقت ، دماغی صحت اور نشوونما میں بہترین کردار ادا کرتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق بچوں کی بہترین نشوونما کے لئے گائے کے دودھ کا استعمال روزنہ کرنا چاہیئے ۔
کمزور پٹھوں کا معالج
متعدد مطالعات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ورزش کے بعد گائے کا دودھ پینا پٹھوں کے نقصان کو کم کر سکتا ہے ۔اگر پٹھے کمزور ہوں تو یہ ان کی مرمت کو فروغ دیتا ہے ، طاقت میں اضافہ کرتا ہے اور اگر کوئی شخص پٹھوں کے درد میں مبتلا ہو تو گائے کے دودھ کے استعمال سے اسے کافی افاقہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جو لوگ ورزش کے بعد مختلف پروٹین ڈرنکس کا استعال کرتے ہیں ان سب کا یہ بہترین قدرتی متبادل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں