Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بگڑا خاوند اس عمل سے راہ راست پرآ گیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

السلام علیکم !عبقری قارئین کے لئے کچھ امانتیں لوٹا رہی ہوں امید ہے سب کو اس سے فائدہ ہوگا۔میری ٹانگوں، گھٹنوں اور پاؤں میں بہت تکلیف تھی، میں پاؤوں کو زمین پر نہیں  رکھ سکتی تھی ، رات کو دوپٹہ وغیرہ پاؤں میں باند ھ کر سوتی تھی ۔ میںنے پانچوں نمازوں میں رکوع سے اٹھنےکے بعد حَمْدًا كَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَكًا فِیْهِپڑھنا شرو ع کیا۔ اس ذکرکی وجہ سے اب میں بہت بہتر ہو گئی ہوں ۔
برے انسان کو بدل دینے والاعمل
ہمارے جاننے والی ایک خاتون ہیں ، ان کا خاوند بہت سخت طبیعت کا تھا، بیوی کو مارتا ، خرچہ نہیں دیتا تھا، گھر کی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تھا سگریٹ نشہ اس کے لئے عام چیز تھی۔میںنے اسے یَا مَانِعُ کا ورد کرنے کا کہا،اس نے سارا دن کامل یقین کے ساتھ پڑھا، کچھ دن بعد آئی اور مجھے مل کر رو رو کر بتا نے لگی کہ باجی میرا خاوند پانچ وقت کی نماز پڑھنے لگ گیا ہے اور سیگریٹ بھی چھوڑ دی ہے اور جو کام کر کے آتا ہے سارے پیسے مجھے جمع کروا دیتا ہے۔ اس نے میرابہت شکریہ ادا کیا ، میںنے کہا اللہ کا شکر ادا کرو اور عبقری والوں کا شکریہ ادا کرو جن کی وجہ سے ہمیں یہ عمل ملا۔
پیٹ درد کا علاج
اب میںعبقری ادویات کی شفایابی کے بارے میں کچھ تجربات لکھ رہی ہوں۔میرے بچوں کے معدے میں بھی بہت تکلیف تھی، کچھ بھی کھاتے تو تکلیف زیادہ ہو جاتی۔ میںنے عبقری کی روحانی پھکی ، ہاضم خاص اور جو ہر شفائے مدینہ تینوں کو مکس کرکے 3 ٹائم آدھا آدھا چمچ استعمال کروایاماشاء اللہ تکلیف ختم ہوگئی۔ ایک مرتبہ مجھےبلغمی کھانسی لگ گئی تھی ۔ میںنے ایک چمچ عبقری کا شفائے حیرت سیرپ گرم پانی کے ایک گلا س میں مکس کرکے تین وقت استعمال کیا تین دن میں کھانسی کا نشان نہ رہا۔
روحانی طبی ٹوٹکے
گردوں کا مسئلہ ہو اور پیشاب کھل کر نہ آتا ہو تو اول آخر 3،3 مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہیَاحَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْ ءٍ یَاحَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْ ءٍ پڑھ کر پانی پر دم کے کے پئیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوراً شفاء ملتی ہے، یہ میرا بھی آزمایا ہوا ہے۔ جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو تل کا تیل ایک پاؤ چولہے پر رکھیں ، تین چار چٹکی اجوائن اس میں جلا ئیں ، ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور کسی بوتل میں محفوظ کر لیں، جہاں  کہیں درد ہو مالش کریں بلکہ صرف لگا دیں ، فوراً درد میں آرام آ جائے گا ، ان شاء اللہ یہاں تک کہ ایک عورت کو پاؤں میں اتنا درد تھا کہ چلنے سے عاجز تھی ،اسے رات کو لگانے کے لئے دیا ، صبح ایسے اٹھی جیسے کبھی درد تھا ہی نہیں ۔
دانت میں درد ہو تو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر 3 مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ پڑھ کر دم کر یں ا ور درد والے دانت پر انگلی پھیریں آرام آ جائے گا۔ ہمارے گھر رشتہ دار خاتون آئی ہوئی تھیں، ان کے دانت میں شدید درد تھا۔انہیں یہ عمل بتایا، یقین جانیں اللہ نے اتنا جلدی آرام دے دیا کہ میں بھی حیران رہ گئی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 513 reviews.