Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

برسوں پرانے خاندانی ٹوٹکوں سے گھر بیٹھے مفت علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے بڑوں کے کچھ آزمودہ تجربات قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہی ہوں جو سالہا سال سے آزما کر نفع پا رہے ہیں۔
زخم ختم کرنے کا دیسی ٹوٹکہ
بچپن میں نے بڑوں کو اکثر ایک نسخہ استعمال کرتے دیکھا کہ اگرکسی کو زخم ہوتا یا چوٹ لگتی تو وہ سرسوں کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کے بھون لیتے اور روئی کی مدد سے زخم کی ٹکور کرتے ‘پھر روئی کو خوب تر کر کے اسی گرم تیل میں زخم کے اوپر رکھ کے کپڑے کی پٹی اوپر باندھ لیتے اور پانی سے بچانے کی تاکید کرتے۔جو زخم ہفتوں دوسری دواؤں سے ٹھیک نہ ہوتا ہو، وہ اس ٹوٹکہ سے چند دنوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔
گڑ اور صابن کا مرہم
اکثر گرمیوں میں اور بالخصوص برسات کے موسم میںکچھ لوگوںکے جسم پر بڑے بڑے دانے نکل آتے ہیں جن میں ریشہ وغیرہ موجود ہوتا ہے۔ ہمارے بڑے اس کا علاج اس طریقہ سے کرتے ہیں آئیں جو آج بھی جاری ہے وہ یہ ہےکہ گڑاور کپڑے دھونے والا صابن، ہم وزن لے کے اس کو خوب مکس کر کے مرہم سا بنا لیں‘رات کو ململ کا اتنا کپڑا لیں جو دانوں کو صحیح ڈھانپ سکے۔ اس پر مرہم کا موٹا لیپ کر کے چند سیکنڈ کے لئے آگ کے قریب رکھ کے گرم کر لیں اور دانوں کے اوپر رکھ کےپٹی باندھ لیں‘صبح پٹی کھول دیں‘ساراگندا مواد نکل جاتا ہے اور دانے ختم ہو جاتے ہیں۔
اعمال سے کام بنوائیں
اگر کسی شخص سے کوئی جائز بات منوانی ہو تو تین بار تیسرا کلمہ اور سات بار سورئہ نصر(پارہ 30) پڑھ کرمطلوبہ شخص کی روح کو ہدیہ کریں‘ ان شاءاللہ آپ کی بات رد نہ ہو گی۔اگر کوئی شخص ناراض ہو اورنہ مان رہا ہوتو اسے منانے کے لئے بھی یہی عمل کریں‘ ان شاءاللہ ناراضگی دور ہو جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 512 reviews.