محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ایمان‘ عافیت اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے ‘ ہمیشہ خوش اور شاد و آباد رکھے‘ سدا تسبیح خانہ کے ذریعہ انسانیت کی یہ خدمت لیتا رہے اور تسبیح خانہ سے نسبت رکھنے والے ہر شخص کی حفاظت‘ کفالت فرمائے‘ آمین!
طلاق جیسے سنگین مسائل
آج قارئین سے اپنا ایک خاص تجربہ پیش کر رہا ہوں جو سالہا سال کا آزمودہ ہے۔میں کافی عرصہ ایک پرائیویٹ سکول میں انتظامی اموردیکھتا رہا۔اکثر ایسا ہوتا کہ کسی نہ کسی کلاس کے بچے مسلسل غیر حاضر ہوتے ‘معلوم کرنے پر خبر ملتی کہ ماں باپ کی آپس کی چپقلش اور ناچاقیوں کی وجہ سے یا تو بچے والدہ کے ساتھ ننھیال چلے جاتے یا ایسی اور وجوہات بن جاتیں۔میرا رابطہ والدین کے ساتھ بھی رہتا‘جب ان سے اس متعلق استفسار کیا جاتا تو کچھ لوگ خود بتا دیتے کہ گھر میں کچھ نجی مسائل ہیں ۔کچھ ایسے بھی کیس سننے کو ملے جس میں بات طلاق تک پہنچ گئی۔پہلے بھی کئی واقعات سن چکا تھاکہ والدین کی ذاتی عناد کی وجہ سے اولادخوار ہو گئی اور مستقبل تاریک ہو گیا ۔ان حالات میں دونوں میاں بیوی سے رابطہ کر کے انہیںگھریلو ناچاقیوںاور طلاق جیسے مسائل سے نجات کے لئےدن میں صرف ایک مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ کر اللہ تعالیٰ سےدعا کریں کہ جس طرح یہ سورئہ قرآن کا دل ہے اسی طرح ہمارے دلوں کو آپس میں جوڑ دے۔میرا یہ بار ہا تجربہ رہا کہ جتنا بھی سنگین مسئلہ ہوتا اس عمل کی برکت سے پانچ سے سات دن کے اندرحل ہوجاتا ہے۔جو میاں بیوی ایک دوسرے کو دیکھنا گواراہ نہ کرتے ان میں مثالی محبت قائم ہو جاتی ہے۔یہ تجربہ میں نے کئی شادی شدہ جوڑوں پر آزمایا ہے الحمدللہ آج وہ سب خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔
من پسند نوکری پانے کا وظیفہ
میں کافی عرصہ بیروزگار رہا‘ کہیںمناسب نوکری نہیں مل رہی تھی۔اس مسئلہ کی نیت سے میں نے کثرت کے ساتھ اسم الٰہی یَا وَدُوْدُ پڑھنا شروع کر دیا۔چند دن مسلسل یقین اور توجہ کے ساتھ یہ وظیفہ کرنے سے خواہش کے مطابق اللہ تعالیٰ نے بہترین روزگار عطا فرمایا جس میں سہولت بھی ہے اور سکون بھی ۔پہلے سے بھی بہترین نوکری ملی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں