محترم شیخ الوظائف صاحب السلا م علیکم! اکثر آپ دوران روحانی محفل جب کوئی چیز بیان فرما رہے ہوتے ہیں تو کچھ یادنہ آنے پہ درود پاک پڑھتے ہیں تو یاد آجاتی ہے۔ آپ کو دیکھ کر میں نے بھی درود پاک پڑھنا شروع کیا، ایسی کوئی بات جو مجھے یاد نہ آرہی ہو یا چیز نہ مل رہی ہومیں درود پاک پڑھنا شروع کردیتا ہوں اُسی وقت وہ بات یاد آجاتی ہے یا وہ چیز مل جاتی ہے۔ایک بار میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا اور نمازکے بعد میں ذکر کرنے کے لئے بیٹھ گیا۔ ایک عمر رسیدہ بزرگ نماز پڑھ کر گھر جانے لگے تو انہیں اپنی چپل نہیں مل رہی تھی وہ بیچارے کبھی اِدھر آتے کبھی اُدھرجاتےلیکن ان کو سمجھ نہیں آرہی تھی۔ میں نے اسی وقت بیٹھے بیٹھے دل ہی دل میں ان کی نیت کرکے درود شریف پڑھنا شروع کردیااُن کی چپل اسی وقت مل گئی۔اسی طرح اکثر جب ہم تسبیح خانہ جمعرات روحانی محفل سننے آتے ہیں تو رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور محفل ختم ہونے کے بعد اپنے جوتے ڈھونڈنے میں وقت لگتا ہے ، ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہوا۔میں نے شروع سے آخر تک سب دیکھ لیا لیکن جوتے نہیں ملے۔ میں نے پھر درود پاک پڑھنا شروع کردیا۔ اس کی برکت سے مجھے میرے جوتے نظر آگئے حالانکہ اس جگہ پر میں پہلے بھی دیکھ چکا تھا۔آپ فرماتے ہیںکہ درود پاک پڑھتے ہوئے اگر دل میں حضورﷺ کے احسانات کا تصور کیا جائے تو درود پاک پڑھنے کا الگ ہی مزہ آئے گا۔ ذکر یا قرآن پاک کی تلاوت کے دوران اکثر انسان کی زبان اٹک جاتی ہے صحیح نہیں پڑھا جاتا اگر اس سے پہلے3بار درود پاک پڑھ کر اپنی زبان کو ہدیہ کیا جائے تو زبان نہیں اٹکتی۔ایک بار میرا ایک سینئر سےجھگڑا ہوگیا اور میں بہت دل برداشتہ ہوکر گھر آگیا کیونکہ اُس ظالم اور بےحس انسان نے مجھے کچھ ایسی باتیں کہیں جس کی وجہ سے میں دکھی ہوگیا۔اس بندے کو اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں تھا، وہ الٹا مجھ پہ ہنس رہا تھا۔ گھر آکر عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد میں مسجد میں بیٹھا درود پاک کی تسبیح پڑھ رہا تھاآنکھیں بند کرکے حضورﷺ کے احسانات یاد کرکے میں درود پاک پڑھ رہا تھااور میری آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور جھگڑے والی باتیں بھی یاد آرہی تھی۔ ابھی تسبیح پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ اُسی آدمی کی کال آئی اور وہ معذرت کرنے لگاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردیں، جب سے آپ گھر گئے ہو تب سے میری طبیعت خراب ہے مجھے معاف کردودل سے۔ میں نے کہا میں نے معاف کردیا۔ کل جب سکول گئے تب بھی وہ معافی مانگ رہا تھا۔ یہ سب درود پاک کی برکت سے ہوا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں