Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

عقاب جیسی تیز نظراور سدا جوان رکھنے والافارمولہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قارئین !آپ نے عقابی نگاہیں محاورہ پڑھا ہو گا یعنی ایسی تیز نگاہیں جو میلوں سے باریک چیز دیکھ لیتی ہیں۔عقاب کی خوراک یہی کالے دانے زرشک شیریں ہیں جن کے فوائد کے بارے میں آج تحریر کر رہا ہوں۔عقاب ان دانوں کو کھا کر ایسا طاقتور ہوتا ہے کہ وہ پل بھر میں زمین پر چلنے والے سانپ کو بھی جھپٹ لیتا ہے۔پہاڑوں کی چوٹیوں پر بیٹھا عقاب اپنی تیز نگاہوں سے دیکھ لیتا ہے ۔ یہ ایک ایسی عمدہ و اعلیٰ جڑی بوٹی کا پھل ہے کہ شبنم جھوم جھوم کر اس کو چومتی ہے‘بارش ڈوب ڈوب کر اس کو پالتی ہے‘پھر یہ کالے دانے بظاہر کالے ہوتے ہیں۔لیکن حسن اور جسمانی مضبوطی کے لیے بے بہا طاقت بن کر سامنے آتے ہیں‘ جنہیں لوگ اب تک بھولے ہوئے ہیں۔
خون میں تیزابیت اور معدے کے مسائل کا حل
ایسے افراد جو گرمی اور حبس کی وجہ سے جسم میں گرمی‘ معدے میں جلن سوزش تنگ کرتی ہو‘ بھوک کم اور پیاس زیادہ لگے‘ خون میں تیزابیت اور جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکلتی ہوں انہیں چاہیے کہ آدھ سے ڈیڑھ چھٹانک تک زرشک شیریں رات بھر ایک پیالی پانی میں بھگو کر رکھیں‘ صبح نہار منہ پانی سے زرشک نکال کر ایک ایک دانہ کر کے کھا لیں۔پھر اس زرشک والے پانی میں حسب ذائقہ شکر ملا کر چند روزمسلسل یہ نسخہ استعمال کریں تو گرمی دور‘ پیاس میں کمی اور خون کا جوش(بلڈ پریشر) اعتدال پر آجائے گا۔
جگر کے امراض میں بے حد مفید
جو لوگ جگر کے امراض میں مبتلا ہوں‘ ہاتھ پائوں گرم رہتے ہوں‘ مزاج چڑ چڑا‘ بھوک کم اور صبح اٹھنے پر منہ کا مزاج کڑوا یا پیشاب گہرے زرد رنگ کا نکلتا ہو تو ان امراض سے نجات کے لئے ایک چھٹانک زرشک اور مغز خربوزہ دو تولہ لے کر پانی میں بھگو دیں‘صبح انہیں گھوٹ کر پی لیں یا ویسے ہی کھا لیں اور جو پانی رہ جائے اسے میں شکر ملا کر چند روز استعمال کرے تو ان شاءاللہ جگر درست کام کرنا شروع کر دے گا۔
قلبی امراض کا علاج
ایسے افراد جن کا دل کمزور ہو‘ قلبی امراض میں مبتلا ہوں‘ یا معمولی کام کاج سے تھک جاتے ہوںطبیعت بوجھل ‘غم و فکر سے ہاتھ پائوں ٹھنڈے اور دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہوتو ایسے افراد زرشک شیریں دو تولہ ‘ تخم کاسنی اور تخم خیارین (کھیرے کے بیج) آدھا آدھا تولہ روزانہ صبح چند روز پیالی بھر پانی میں گھوٹ چھان کر شکر ملا کر استعمال کرے تو ان امراض سے نجات مل جائے گی۔
پیٹ میں درد اور دستوں کاخاتمہ
پیٹ میں تکلیف ہو یا بار بار دست آرہے ہوں اور دل متلا رہا ہو تو ایسے دو تولہ زرشک‘ آدھا تولہ انار دانہ پیالی بھر پانی میں گھوٹ چھان کر شہد دو سے تین تولہ ملا کر ایک سے دو مرتبہ پینے سے پیٹ کا درد‘جی متلانا ختم اور دست آنا بند ہو جاتے ہیں۔
عقاب جیسی تیز نظر
اگر صبح و شام ایک ایک چمچ زرشک شیریں نیم گرم سے چبا چبا کر کھائی جائے تو اس سے کچھ ہی عرصہ میں نظر کی قوت عقاب جیسی تیز ہو جائے گی ‘ عینک کی عادت چھوٹ جائےگی۔یہ ٹوٹکہ دماغی اورجسمانی کمزوری کے لئے بہت مفید ہے‘ یاداشت بڑھاتا اور جسم کو مضبوط کرتا ہے‘وقت سے پہلے بڑھاپا نہیں ہونے دیتا۔سر درد کی تکلیف کے لیے بے حد مفید ہے۔ وقت سے پہلے سفید بال نہیں ہوتے۔چہرے پر جھریاں بڑھتی جارہی ہوں تو اس کے لیے بھی مفید ہے۔
کھوئی ہوئی طاقتیں بحال
عرق گلاب کا ایک چھوٹا چائے کا کپ لے کر اس میں دو بڑے چمچ زرشک کے رات کو بھگو دیں۔ صبح زرشک خوب چبا چبا کر کھائیں اوپر سے گھونٹ گھونٹ کر کے عرق گلاب پی لیں‘حسن ، جوانی ،نکھار ، شادمانی،دماغ ، دل ،پٹھے‘ اعصاب، جسمانی قوتیں اور کھوئی ہوئی طاقتوں کے حصول کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی چیز آپ کو نہ ملے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 503 reviews.