Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کمزور اور لاغر دوست کو اس نسخہ نے پہلوان بنا دیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم قارئین السلام علیکم!ایسے لوگ جو کمزوری کا شکار ہیں‘ اسی وجہ سےشادی کے نام سے گھبراتے ہیں اور ایسے افراد جواکثر بیمار رہتے ہیں ‘تھوڑا سا کام کرنے سے جلد تھک جاتے ہیں ان کے لئے اپنے دو آزمودہ نسخے تحریر کر رہا ہوں‘ امید ہے ان شاءاللہ جو شخص بھی استعمال رکے گا اسے ضرور فائدہ ہوگا ‘جسم مضبوط‘ طاقتور اور توانا ہو جائے گا۔
جسمانی طاقت کیلئے خاص تحفہ
میرا ایک دوست بہت زیادہ جسمانی کمزوری کا شکار تھا‘جوانی میں ہی اسے بڑھاپے والے اثرات محسوس ہوتے تھے۔گھر والوں نے رشتہ بھی طے کر دیا تھا‘ شادی کو چند ہفتے باقی تھے۔اس نے جب اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو میں نے اسے کہا فکر نہ کرو‘بس کچھ عرصہ باقاعدگی کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کرو‘ ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا۔اس نے میری بات پر من وعن عمل کیا اور مسلسل اس نسخہ کو استعمال کیا‘ آج وہ مکمل طور پر صحت مند تندرست دکھائی دیتا ہے۔جبکہ پہلے جسم میں تکلیف اور سستی کی شکایت رہتی تھی مگر اب خود بتاتا ہے کہ اس نسخہ نے مجھے بیمار سے پہلوان بنا دیا ہے۔نسخہ یہ ہے ۔
ھوالشافی: مصری 100 گرام‘ عقر قرحا 50 گرام‘ تخم ریحان 50 گرام لیں۔ مصری اور عقر قرحا کو باریک پیس لیں‘ پھر تینوں اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک چمچ دن میں تین یا چار بار دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
صحت و تندرستی کا راز
اس کے علاوہ شیخ الوظائف کاٹوٹکہ جس میں انہوں نے رات سوتے وقت چند منٹ پائوں کےتلوئوں کی مالش کرنے کا فرمایا تھا‘ یہ صحت و تندرستی پانے کا خاص راز ہے۔ روزانہ رات سوتے وقت پندرہ منٹ تک کسی تیل سے پائوں کےدونوں تلوئوں کی مالش کرتا ہوں۔جسم میں ایک نئی قوت‘ طاقت اور پختگی کا احساس ہوتا ہے۔پہلے جب صبح نیند سے بیدار ہوتا تو سستی سی چھائی رہتی تھی مگر اب بالکل تازہ دم ہوتا ہوں۔ رمضان میں مصروفیت کی وجہ سے بہت تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی مگر الحمدللہ اب تھکاوٹ کا احساس بھی نہیں ہوتا۔میں نے بہت سے ایسے لوگ جو نفسیانی بیماریوں میں مبتلا تھے انہیں بھی یہ نسخہ استعمال کروایا‘اس کا بہت لاجواب نتیجہ ملا‘بیماری میں افاقہ ہوا‘وہ خود بتاتے ہیں کہ پُرسکون نیند آتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 496 reviews.