محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں اور عبقری کی تمام ٹیم کو دنیا وآخرت کی بھلائیاں اور خوشیاں عطا فرمائے‘ آمین۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر خاص فضل و کرم ہے کہ جب بھی ہم پر کوئی مشکل یا پریشانی آتی ہے تو اس کا حل عبقری کے ذریعہ مل جاتا ہے جس سے جلد ہی پریشانی ختم ہو جاتی ہے ‘ ہر الجھن اور مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔
ہم تمام گھر والے بڑے بھائی کی وجہ سے کافی فکر مند تھے۔وہ گزشتہ کئی سالوں سے روزگار کی تلاش میں در بدر ہو رہے تھے مگر انہیں کہیں بھی کوئی نوکری نہیں مل رہی تھی۔آئے دن کہیں نہ کہیں انٹرویو کے لئے جاتے ‘ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہے تھے کہ کسی طرح کوئی اچھی نوکری مل جائے جس سے ان کےروزگار کا سلسلہ شروع ہو ‘ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو جائیں اور آئندہ مستقبل میں انہیں معاشی طور پر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میں بھی بھائی کے لئے دعا کرتی تھی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کوئی ایسا حلال روزگار عطا فرمادے جس سے ان کی ساری معاشی مشکلات ختم ہو جائیں اور وہ مطمئن ہو جائیں ۔ان دنوں میں نے عبقری میں ہر مشکل اور ہر مسئلہ کے حل کے لئے کے لئے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَا کَرِیْم کے وظیفہ کے بارے میں پڑھا۔ہم سب گھر والوں نے بھائی کی نوکری کی نیت سے اس وظیفہ کو دن رات کثرت کے ساتھ پڑھنا شروع کیا اور اس کا سوا لاکھ کا نصاب مکمل کیا۔اس عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت متوجہ ہوئی اور ایسا روزگار ملا جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔بھائی کو پرائیویٹ کی بجائے سرکاری نوکری مل گئی۔بھائی نے اس نوکری کے لئے درخواست جمع کروا رکھی تھی مگر اس متعلق کوئی پیش رفت نہ ہو سکی لیکن اس وظیفہ کی برکت سے سب کچھ اتنی آسانی سے ہو گیا جیسے کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا۔بھائی کو جو نوکری ملی ہے‘ الحمدللہ وہ عافیت والی ہے‘اللہ تعالیٰ نے ان کے حلال روزگار کا ذریعہ بنا دیا ہے جس سے ان کی روزگار کی پریشانی ختم ہو گئی ہے اور وہ اپنے نوکری سے پوری طرح مطمئن اور خوش ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کی ساری ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں