Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ہالینڈ سے آئی بہن عبقری کی دیوانی ہو گئی!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ کئی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں جس سے صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے اہل و عیال اور عزیز و اقارب بھی مستفید ہورہے ہیں۔کیونکہ عبقری شمارہ میں شائع ہونے والے روحانی وظائف اور طبی ٹوٹکےخود بھی آزماتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘بیماریوںاور روزمرہ کے مسائل میں بہت فائدہ ہوتاہے۔عبقری سے ملنے والے فوائد تو بے شمار ہیں مگر ایک نسخہ ہے جس سے بہت زیادہ نفع مل رہا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ اسے گھر بنا کر رکھا جائے تاکہ جب بھی کوئی بیمار ہو‘ الٹی‘ موشن‘ پیٹ میںدرد اور معدہ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو یہ نسخہ استعمال کروانے سے بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میری بہن نے ہالینڈ سے آنا تھا مگر وہ یہاں آنے سے کترا رہی تھی کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ بیرون ملک مقیم ہے‘چند سال قبل جب وہ وطن واپس آئیں تو ان کا معدہ خراب ہو گیا تھا اور سخت بیمار ہو گئیں۔الٹیاں اور موشن رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے جس وجہ سے وہ کئی دن تک ہسپتال میں داخل رہیں۔
اس بار جب انہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا تو میں نے انہیں تسلی دی کہ آپ بلا جھجھک آئیں ‘ ان شاءاللہ اب یہ مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ عبقری سے ایسا نسخہ ملا ہے جس سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر کاٹنے سےنجات مل گئی ہے۔وہ میرے اصرار پر رضا مند ہو گئیں۔
آخر یہ کمال کیسے ہو گیا؟
انہیں ائیر پورٹ پر لینے گئی ‘ پھر انہیں تھوڑا سا کچا پیاز کھلایا۔ جب گھر آئیں تو کھانا کھانےکے بعد انہیں عبقری سے ملے نسخہ کا ایک چمچ استعمال کروایا‘ان کا ایک پانچ ماہ کا بچہ بھی تھا جسے ایک چٹکی اسی سفوف کی دی۔اس سے انہیں غذا آسانی سے ہضم ہو گئی اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہوا۔میرا تجربہ کامیاب رہا‘ اب جب بھی وہ کھانا کھاتیں تو انہیں یہی نسخہ استعمال کرواتی جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا۔وہ کئی ہفتے پاکستان رہیں‘انہیں معدہ کا کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو ا اور نہ ہی کسی اور بیماری کی شکایت ہوئی۔بہن خود حیران تھی کہ یہ کیسی باکمال دوا ہے۔میں نے انہیں بتایا یہ نسخہ عبقری سے ملا ہے جس کے کئی بار مشاہدات شائع ہو چکے ہیں‘ جو بھی استعمال کرتا ہے اسے ضرور نفع ہوتا ہے۔میرا تجربہ ہے کہ ایسے لوگ جو کسی دوسرے شہر یا ملک میں جا کر بیمار پڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں یہاں کا پانی موافق نہیں آیا تو اگر وہ اس نسخہ کا استعمال شروع کر دیں تو یہ شکایت ختم ہو جائےگی۔
میرے شوہر کو سنگرہنی کا مرض ہو گیا تھا‘انہیں بھی یہی نسخہ استعمال کروایا جس سے انہیں بھی شفاء مل گئی۔اگر کوئی شخص معدہ کے السر‘ جلن ‘ تیزابیت وغیرہ کے مرض میں مبتلا ہو تو ضرور استعمال کرے‘ بہت تیر بہدف نسخہ ہے۔اس نسخہ کی ترتیب درج ذیل ہے۔
چینی ایک پاؤ پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک‘ ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی‘ میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یا بوتل میں محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ کھانے کے بعد دن میں تین مرتبہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 493 reviews.