Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کینسر‘گلٹی‘ رسولی سے یقینی نجات!نانا مرحوم کا آزمودہ دم

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قارئین کی خدمت میں گلٹی‘ رسولی اور کینسر سے نجات کے لئے ایک آزمودہ عمل تحریر کر رہی ہوں جو عبقری سے ہی ملا تھا۔ کئی سال پرانی بات ہے کہ میری والدہ کے ہاتھ پر رسولی بن گئی‘ علاج کرواتے رہے مگر شفاء نہ مل سکی۔والدہ کی تکلیف دیکھی نہ جاتی تھی ۔ہر کوشش کر کے دیکھ لی مگر کسی بھی طرح سے وہ رسولی ختم نہ ہو سکی۔ عبقری رسالہ میں اس کے متعلق ایک عمل پڑھا‘اس کو آزمایا‘ الحمدللہ رسولی کا نام و نشان بھی نہ رہا۔میرے نانا مرحوم بھی عملیات کے شعبہ سے وابستہ تھے ‘ لوگوں کو دم وغیرہ کرتے تھے۔والدہ کی شفایابی دیکھی تو انہوں نے اس عمل کا طریقہ پوچھا اور اپنے پاس آنے والے گلٹی ‘ رسولی اور کینسر کے مریضوں کو اسی عمل کے ذریعے دم کرنا شروع کیا جس سے بے شمار لوگوں کو شفاء ملی ۔ایک لڑکی کو ہم نے خود دیکھا کہ اس کے گال پر آٹے کے پیڑے کے برابر رسولی تھی جو ختم ہونے کا نام نہ لیتی تھی۔اس عمل کے ذریعہ رسولی ایسے ختم ہوئی جیسے آپریشن کے ذریعہ کسی نے اتار دی ہو۔اس عمل کا بارہا کا تجربہ ہے‘ جس کو بھی دیا اور جس نے بھی استعمال کیا اس نے نفع پایا۔عمل درج ذیل ہے۔
ایک عدد گول پتھر لیں‘ اس پر تین بار لکھیں ’’بسم اللہ یشفیک واللہ یکفیک من کل داء یوذیک ۔ وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیر خلقہ محمد والہ واصحابہ اجمعین‘‘ اور ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ بغیر آمین کے لکھنی ہے‘اعراب لگانا ضروری نہیں۔ مسلسل سات دن صبح و شام متاثرہ جگہ یعنی گلٹی ‘ رسولی وغیرہ پر اس پتھر کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے پھیریں۔ پھر سات دن کے بعد اس پتھر کو کسی ندی‘ دریا وغیرہ میں بہا دیں۔پھر دوسرا پتھر لیں اور اس پر بھی اسی ترتیب سے عمل کریں‘اسی طرح تیسرے پتھر پر بھی‘ اکیس دن میں یہ عمل مکمل ہو جائے گا یعنی تین پتھر ہوں گے ہر پتھر سے سات دن دم کریں گے اور اکیس دن میں عمل مکمل ہو جائے گا۔اس کے علاوہ سارا دن کثرت سے یا کم از کم 500 مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ پڑھنا ہے۔یہ بہت ہی لاجواب عمل ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 492 reviews.