محترم شیخ الوظائف صاحب السلا م علیکم !مجھے نوکری کی اشد ضرورت تھی ، میںنے کئی جگہوں پر اپلائی کیا ہوا تھا۔اس حاجت کے لئے میں سورہ اخلاص کی دو تسبیح پڑھ کر تمام انبیاء، صحابہ اور الیاء کرام کی ارواح کو ہدیہ کرتا رہا۔ مجھے بہت اچھی جگہ سے انٹرویو کے لئے بلا لیا گیا۔انٹرویو سے پہلے بھی میںنے انٹرویو لینے والے حضرات کے دل اور روح کو سورۃ اخلاص پڑھ کر ہدیہ کی تاکہ اعمال کے ہدیے کی برکت سے ان کے دل میں میرے لئے نرمی پیدا ہواور مجھ سے آسان سوال پوچھیںاور مجھے نوکری کے لیے سلیکٹ کرلیں۔ میں اس نیت سے سورہ اخلاص پڑھ پڑھ کر اُن کو ہدیہ کرتا رہاانہوں نے بالکل ویسا ہی کیا۔دوسرا میرا تجربہ یہ کہ کوئی شخص جو آپ سے ناراض ہوجائے اور آپ اس کو راضی کرنا چاہتے ہیں اور وہ کسی طرح راضی نہیں ہورہا تو اس کو سورۃ اخلاص کی 2تسبیح صبح شام پڑھ کے ہدیہ کریںوہ آپ سے راضی ہوجائے گا اور اچھے سے بات کرے گا۔میرے خاندان میں اگر کسی میں ناراضگی ہو جائے تو میں ان میں صلح کروانے کے لئے یہی عمل کرتا ہوں مجھے صلہ رحمی کا بھی اجر مل جاتا ہے اور ناراضگی بھی دور ہو جاتی ہے۔ میرے والدصاحب اور چچا میں کسی بات پہ ناراضگی ہو گئی، سب نے بہت کہا کہ غصہ تھوک دیں بھائیوں کے درمیان ناراضگی نہیں ہو نی چاہیےلیکن صلح نہ ہوئی اور جب میںنے یہ عمل کیا تو تھوڑی ہی دیر میں صلح ہو گئی۔(محمد صہیب ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں