Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

معدے کی تکلیف میں تڑپتی مریضہ کو ملا الہامی نسخہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

مجھے 2010 میں معدے کی سخت بیمار ی ہو گئی تھی، میں بہت بیمار رہنے لگ گئی تھی۔ جب بھی کوئی ایسی چیز کھالیتی جو معدہ برداشت نہ کرتا تو اتنی تکلیف ہوتی کہ ہسپتال جاناپڑتا تھا۔ مثلاً اگر گھر میں چاول بنے میںنے کھا لیے یا نمکو، دالیں، بیسن کی بنی چیزیں ، سموسے وغیرہ کوئی بھی چیز کھا لیتی تومجھے معدے میں اس قدر درد ہوتا تھا کہ میں درد سے تڑپتی تھی۔ ایک بار رمضان میں میں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور مجھے درد شروع ہو گیا،مجھے روزہ توڑنا پڑ گیا کیونکہ مجھے اپنا ہوش بھی نہیں تھا۔ مجھے پورے پانچ گھنٹے درد ہوتی رہی تھی، پھر مجھے ہسپتا ل لے گئے ،پہلے انجیکشن لگا پھر ڈرپ لگی۔ ایک بار تو کئی دن ہسپتال داخل رہی،معدہ کی درد سے میرایہ حال ہو چکا تھا ۔ پھر 2011 میںمیں لاہور کے ایک بڑےڈاکٹر سے چیک اپ کروایا انہوںنے دوائیاں دے دیں ، ہم واپس آگئے ۔ میںنے دوائیاں کھائیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں تھا۔
معدہ اور آنتوں کا مسئلہ حل
ایک دن پتہ نہیں دل میں خیال آیا کہ اسپغول کا چھلکا پانی میں ملا کر پیتی ہوں۔میںنے ایک گلاس میٹھے مشروب میں ایک چمچ چھلکا اسپغول ملا کر پینا شروع کر دیا۔، صرف اس چھوٹے سے ٹوٹکے سے مجھے اتنا فائدہ ہوا ، مجھے قبض کی بھی بہت شکایت رہتی تھی اس سے وہ بھی ٹھیک ہو گئی۔ جب مجھے کافی فرق پڑااور بہتری محسوس ہونے لگی تو میںنے کچھ کم کر دیا کیونکہ میںنے کہیں پڑھا تھاکہ چھلکا اسپغول کو روزانہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ جسم کو اس کی عادت ہو جاتی ہے اور آپ کا جسم اسی پر انحصار کرنے لگ جائے گا ۔ جب میری طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو میں نے ایسے کیا جس دن کوئی ایسی چیز کھاتی جس سے مجھے تکلیف ہو تی تھی مثلاً چاول یا سموسے وغیرہ تو میں کھانے کے فوراً بعد اسپغول چھلکا ایک گلاس پانی میں پی لیتی تھی اس کے دو فائدے ہوئے ایک تو مجھے قبض نہیں ہوتی تھی اور ماشاء اللہ میری طبیعت ٹھیک رہتی تھی۔ میں ایسا ہی کرتی رہی آخر اللہ کا شکر اب میں دن میں اگر دو تین بھی اکھٹی ایسی چیزیں کھا لوں تو مجھے نقصان نہیں ہوتا اور اب میں ہر چیز کھا لیتی ہوں۔ اگر کبھی قبض کی شکایت ہو جائے تو میں اسی طرح چھلکا ڈال کر پانی پی لیتی ہوں۔ اللہ کی مہربانی سے میرا نظام ٹھیک رہتا ہے۔ لیکن ایک بات کاخاص خیال رکھیے گرمیوںمیں چھلکا پانی یا مشروب میں ڈال کر پئیں لیکن اگر سردی ہو تو اس کو پانی یا مشروب میں استعمال مت کریں کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہے یہ آپ کے جسم میں دردوں کی وجہ بن سکتا ہے، اس لئے سردی میں نیم گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چمچ چھلکا اسپغول ڈال کر مکس کر کے نیم گرم ہی پہ لیں، آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملے گا۔ ان شاءاللہ

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 488 reviews.