قارئین السلام علیکم! آپ کی خدمت میں ایک نسخہ پیش کر رہا ہوں جس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ یہ نسخہ عبقری میں ہی شائع ہوا تھا جو ضدی بیماری کا آخری علاج ثابت ہوا۔ میں خود کافی لوگوں پر اس نسخے کا تجربہ کر چکا ہوں ۔
آج سے دس گیارہ سال پہلے ہمارے علاقے میں شیخ الوظائف کی روحانی محفل ہوئی تھی۔میںاس محفل میں حاضر ہوا تھا، محفل کے بعد میری ایک آدمی سے ملاقات ہوئی میں اس کا چہرہ پہچانتا تھا کہ فلاں جگہ اس کی دکان ہے۔ میںنے ان سے پوچھا کہ آپ کا عبقری سے تعارف کیسے ہوا؟
لاکھوںلگا دیے مگر چین نہ ملا
میرے استفسار پر انہوں نے اپنا واقعہ سنایاکہ میں آج صرف حضرت حکیم صاحب کی زیارت کرنے کے لئے محفل میں آیا ہوں تاکہ میں اس انسان کو دیکھوں تو سہی جس نے اتنا اچھا رسالہ نکالا ہے۔ پھر اس نے اپنی ٹانگوں ، پنڈلیوں سے شلوا ر اوپر کی ، میںنے دیکھا تو اس کی پنڈلیوں پر بہت بڑے بڑے نشان تھے۔ اس کی عمر تقریباً 45 سال کے قریب تھی ۔ میں نے پوچھا یہ نشان کس چیز کے ہیں،کہنے لگا میری ٹانگیں چنبل سے بھری ہوئی تھیں۔میںنے بہت عرصہ علاج کروایا، ڈاکٹروںکوبھاری فیسیں دیں‘ لاکھوں روپے لگائے ، دوائیں کھائیں لیکن اس تمام کے باوجودٹھیک نہ ہوا۔
بے بس مریض کی سنی گئی
پھر ایک دن میں اخبار لینے کے لئے گیا تو میر ی نظر عبقری رسالے پر پڑی ، رسالے کے اوپر جو مین ہیڈنگ دی ہوئی ہوتی ہےان میں لکھا ہوا تھا کہ صرف 15 روپے میں چنبل اور دھدر جیسی موذی بیماری سے نجات پائیں۔ میںنے رسالہ خرید لیا، دل میں آیا کہ میں تو 15،15 ہزار کی دوائی کھائی، اس سے آرام نہیں آیا تو 15 روپے میں کیسے آرام آئے گا، میںنے کہا چلو آزمانے میں کیا حرج ہے۔ میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ چنبل ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ۔ میں حیران ہوا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ کچھ عرصہ دوائی استعمال کی تو میں مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا۔ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ پھر میں عبقری کا قاری بن گیا اور میری عبقری سے دوستی لگ گئی۔
پھر کہنے لگا کہ میں نےاس میں سے ایک معدے کا نسخہ بنایاجو بہت اچھا ہے ہم سب گھر والے استعمال کرتے ہیں۔ عبقری بہت اچھا رسالہ ہے۔ حکیم صاحب بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔اس بندے کی بات سننے کے بعد میںنے وہ نسخہ نوٹ کر لیا ۔ میرے ساتھ دفتر میں ایک آدمی کے گھر میں چنبل کا کوئی مریض تھا، میںنے یہ نسخہ اس کو بتا دیا۔ اس نے یہ نسخہ بنا کر استعمال کروایا اور وہ مریض ٹھیک ہو گیا۔ایک اور لڑکا میرے ساتھ سرکاری ملازم تھا۔ اس کو میں نے یہ نسخہ بتایا تو اس نے گھر میں چنبل کے مریض کو استعمال کروایا وہ بھی ٹھیک ہو گیا۔
نسخہ یہ ہے: پوست ریٹھااور شہد لے لیں۔ پوست ریٹھا لے کر اس کو باریک پیس لیں اور شہد کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دو گولیاں صبح و شام پانی کے ساتھ لیں اور کھانا کھانےکے بعد استعمال کریں۔یہ نسخہ کچھ عرصہ استعمال کرنے سے چنبل ، دھدر کا مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ان شاء اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں