Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مویشی پال حضرات نسخہ نوٹ کر لیںکام آئے گا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

السلام علیکم قارئین!میرے پاس مویشیوں کی بیماری کا ایک بہت ہی آسان نسخہ ہے۔ وہ لوگ جنہیں جانور پالنے کا تجربہ نہیں ہوتا اورصرف قربانی کے لئے جانور پالتے ہیں انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ان کی بیماری کی علامات کی سمجھ نہیں ہوتی بعض اوقات تو گھروں میں رکھے جانے والے جانور بیمار ہو کر مر بھی جاتے ہیں ۔ہمارا زراعت کا کام ہے، ہم نے جانور بھی پال رکھے ہیں۔کس وقت جانور کے لئے کیا چیز بہتر ہے یہ سب تجربات سے سیکھ چکے ہیں۔
ایک آدمی میر ے پاس آیا اس کا بکرا بیمار تھا، بکرا بھی قربانی کا تھا۔چارہ نہیں کھا رہا تھا اور بالکل نڈھال اورسست ہو کر پڑا ہوا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ بازار جائیں دودھ دہی والے سے دہی کا پانی لیں اور تقریباً آدھا کلو پانی ایک ہی وقت میں پلا دیں ۔ کچھ دن کے بعد وہ آدمی ملا تو کہنے لگا کہ دو مرتبہ ہی دہی کا پانی پلایا اور بکرا ایک دم تندرست ہوگیا اور اس نے چارہ کھانا شروع کر دیا اور بالکل نارمل ہوگیا۔ قارئین انسانوں کی طرح جانوروں کی بیماری بھی معدہ سے شروع ہوتی ہے ۔ اس لئے اگر جانور ایسی علامات ظاہر کرے، کچھ کھائے پیے نہیں اور نڈھال ہو کر پڑا رہے تو دہی کا جو پانی ہوتا ہے یہ اکٹھا کر کے اسے پلا دیں ۔ اس سے جانور صحت یاب اور تندرست و توانا ہو جائے گا۔ یہ میرے پاس ایک امانت تھی جو میں نے آپ کے سپرد کر دی ۔ آپ بھی آزمائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی یہ ٹوٹکہ بتائیں(عبد الغفار، مظفر گڑھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 486 reviews.