شیخ الوظائف پہلی مرتبہ اس علم سے پردہ اٹھا دیا‘ علم العداد اور علم النجوم کے حساب سے پورا مہینہ ہر دن کے حساب سےبچے کی فطرت ‘ احتیاطیں ‘ علم اور وظیفہ
ستمبر میں پیدا ہونیوالے بچوں
کےنصیب‘ مقدر اور روشن مستقبل کیلئے!
نوٹ: والدین کو بچے کیلئے دیا گیا وظیفہ بچہ خود بھی پڑھ سکتا ہے۔ یہ وظیفہ زندگی بھر کے لئے ہے‘ مزید دیگر اعمال و ظائف کے ساتھ اگر اس وظیفے کو بھی جاری رکھا جائے تو عمر بھر مسائل‘ مشکلات‘ مصائب و بیماری سے حفاظت رہے گی۔ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔
1۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی میں بے شمار اتار چڑھائو دیکھیں گے۔ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اورکسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔صبح و شام66 مرتبہ یَارَزَّاقُپڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک فرد کو کھانا کھلادیں۔
2۔اس دن پیدا ہونے والے بچوں کا رجحان سائنس اور ریاضی کی طرف ہوگا‘ انہی مضامین میں اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔صبح و شام 33بار یَا عَزِیْزُ پڑھ کر دم کریں۔حسب استطاعت شکر ہدیہ کردیں۔
3۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے سرگرم، قوت متخیلہ کے مالک ہوں گے۔ انہیں تاریخ و ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔ روزانہ 5مرتبہسورئہ اخلاص پڑھ کر دم کریں۔ بچے کی نیت سے کہیں پھل دار درخت لگادیجئے۔
4۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو خطرہ والی جگہ پر انویسٹمنٹ کرنے کے نقصان اوربچت کے فوائد سے ضرور آگاہ کریں ۔کنسٹرکشن کا پیشہ ان کیلئے بہتر رہےگا۔والدین بچے اور پانی پر روزانہ تین مرتبہ سورۂ فلق پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ پانی پلائیں۔حسب توفیق کشمش بانٹ دیں۔
5۔اس دن پیدا ہونیوالے بچو ں کو اخراجات پر کنٹرول رکھنے کی ہدایت کریں۔ اس کے علاوہ دکانداروں کی باتوں میں ہرگز نہ آنے کی ہدایت بھی کریں۔صبح و شام یَارَشِیْدُ 40 مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک کپ چائے یا دودھ کسی کو پلادیجئے۔
6۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کچھ آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ بچوں سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے۔ صبح و شام 100بار یَاوَارِثُپڑھ کر دم کریں۔حسب توفیق چاول صدقہ کریں۔
7۔اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو مالی مشکلات میں محتاط رہنا سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں اور الیکٹرکل انجینئرنگ میں مستقبل بنانے کی تلقین کریں۔صبح و شام 33 مرتبہیَانِعْمَ الْوَکِیْل پڑھ کر بچے پر دم کریں۔گلابی رنگ کی مٹھائی حسب توفیق بانٹ دیں۔
8۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی میں بے شمار اتار چڑھائو دیکھیں گے۔ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اورکسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔صبح و شام گیارہ مرتبہ یَا وَھَّابُ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ کالے چنے حسب توفیق صدقہ کردیں۔
9۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کوروپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہنے کی تعلیم ضروردیں اورتجارتی مضامین یا کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کریں۔والدین صبح و شام 19 مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھ کر دم کریں۔ 30روپے صدقہ کردیں۔
10۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے بے خوف اور ہم جو ہوں گے ۔ فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اورجغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔نظربد اتارتےرہیں‘صبح و شام گیارہ مرتبہ سورئہ قلم(پارہ 29) کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کریں۔حسب توفیق آٹا کسی سفید پوش کو ہدیہ دے دیں۔
11۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے سرگرم، قوت متخیلہ کے مالک اور آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ انہیں تاریخ اور ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 11مرتبہ سورۂ ناس پڑھ کر دم کریں۔بچے کی نیت سے کہیں پھل دار درخت لگادیجئے۔
12۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر مشکل زندگی گزاریں گے۔ انہیں کفایت شعاری اور دور اندیشی اور موقع محل دیکھ کر بات کرنے کی ہدایت کریں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اور کسی ہنریا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ بچے پر والدین صبح وشام 27مرتبہ یَااَعَزَّ مِنْ کُلِّ عَزِیْز پڑھ کر دم کریں۔کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔
13۔ اس دن پیدا ہونیوالےبچے بے چین اور سفر کے شوقین ہوں گے‘ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں اورتجارتی مضامین پڑھنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 25بار یَا نَاصِرًا غَیْرَ مَنْصُوْرپڑھ کر دم کریں۔بلی کودودھ پلا دیں۔
14۔اس دن پیدا ہونے والے بچے بری یا بحری فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اور جغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔والدین صبح و شام 40 بار ’’یَاحَمِیْدُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔
15۔اس دن پیدا ہونے والے بچوں کا رجحان سائنس اورریاضی کی طرف ہوگا انہیں مضامین میں اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔ صبح و شام 40باریَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامپڑھ کر دم کریں۔بچوں میں ٹافیاں بانٹ دیں۔
16۔اس دن پیدا ہونے والے بچےمضبوط قوت متخیلہ مالک ہوں گے اور انجینئرنگ سےمتعلق کسی پیشے کا اختیار کرکے کامیاب زندگی گزار سکیں گے۔صبح و شام 11مرتبہ سورۂ نصر (پارہ 30) پڑھ کر دم کریں۔ ایک نیا جھاڑو مسجد میںصفائی کیلئے رکھ دیں۔
17۔اس دن پیدا ہونے والے بچے بری یا بحری فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اور جغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 21 بار یَا عَلِیْمُپڑھ کر دم کریں‘بلی کودودھ پلا دیں۔
18۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر
سخت اور مشکل زندگی گزاریں گے، انہیں کفایت شعاری سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور دھاتوں کو زمین سے نکالنے اور ان کی صفائی سے متعلق کوئی پیشہ اختیار کرنے کی تلقین کریں۔صبح و شام 41بار یَا مَجِیْدُ پڑھ کر دم کریں۔حسب توفیق کبوتروں کو دانہ ڈال دیں۔
19۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی آخری عمر اچھے حالات کے تحت نہیں گزرے گی۔ اس لیے ان میں کفایت شعاری پیدا کریں اور تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور تعلیم ایسی دلائیں کہ آئندہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ ایسے بچوں کے والدین دن میں ایک مرتبہ ’’سورۂ واقعہ‘ پڑھ کر دم کریں۔حسب توفیق بڑا گوشت صدقہ کردیں۔
20۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے زراعت یا سول انجینئرنگ سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے‘ تعلیم کا شوق ان کے دل میں پیدا کر یں۔ صبح و شام گیارہ مرتبہ سورۂ فیل پڑھ کر بچے پر دم کریں۔حسب استطاعت گندم صدقہ کردیں۔
21۔ اس دن پیدا ہونے والے بچےمہذب اورشائستہ اطوار کے مالک ہوںگے‘خوشحال زندگی گزاریں گے۔ تعلیمی معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔صبح و شام ایک تسبیح یَا مُصَوِّرُ یَامُعِزُّ پڑھ کر دم کریں۔کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔
22۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے سرگرم، قوت متخیلہ کے مالک اور آرٹسٹ ہوں گے۔ انہیں تاریخ اور ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 40 مرتبہ یَاعَلِیْمُ یَاعَظِیْمُ پڑھ کر دم کریں۔بچے کی نیت سے کہیں پھل دار درخت یا پودا لگادیجئے۔
اس دن پیدا ہونیوالےبچے بے چین اور سفر کے شوقین ہوں گے‘ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں اورتجارتی مضامین پڑھنے کی ترغیب دیں۔والدین صبح و شام 70بار یَاخَبِیْرُ پڑھ کر دم کریں۔کسی کو ٹھنڈا مشروب پلا دیں۔
23۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے اوسط درجے کے خوش قسمت زندگی گزاریں گے۔ انہیں قانون کی تعلیم دلائیں اور اس سے متعلقہ پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 40 بار یَاخَالِقُپڑھ کر دم کریں۔ 30روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔
24۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو روپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہنے کی تعلیم ضروردیں اورتجارتی مضامین یا کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کریں۔ اول آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 1بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص پڑھیں ‘ یہ عمل اسی ترتیب کے ساتھ صبح و شام 11 بار پڑھ کر بچے پر دم کریں۔حسب استطاعت چینی کسی مستحق کو ہدیہ کردیں۔
25۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے بے خوف اور ہم جو ہوں گے۔ فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اورجغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔نظربد اتارتےرہیں‘صبح و شام ایک مرتبہ آیت الکرسی اول و آخر درود پاک کے ساتھ پڑھ کر دم کریں۔ایک کلو سیب کسی سفید پوش کو ہدیہ دے دیں۔
26۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے خاصی مشکل اور سخت زندگی گزاریں گے چنانچہ انہیں کفایت شعاری ، احتیاط اور دور اندیشی کی تعلیم دیں اور کسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ تعلیم میں ان کی رہنمائی کریں۔ صبح و شام 40مرتبہ یَا بَاسِطُ یَا فَتَّاحُ پڑھ کر دم کریں۔ تین عدد چھوٹے بسکٹ کے پیکٹ بچوں میں بانٹ دیں۔
27۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے نڈر اور بے خوف ہوں گے، نتیجتاً مشکلات میں پھنسا کریں گے ، محتاط اور دوراندیشی کی تعلیم ضرور دیں ‘ تعلیمی معاملات میںان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ان میں پڑھائی کا شوق پیدا ہو۔ والدین صبح و شام 19 مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْث پڑھ کر دم کریں۔ کسی کومیٹھا پانی پلا دیں۔
28۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے جلد باز اور بے صبر ہوں گے ان کے لیے سبق یاد کرنا خاصا مشکل ہوگا سکول کی رپورٹ اچھی آنے پر تعریف کریں اور انعام بھی دیں تاکہ حوصلہ افزائی ہو۔صبح و شام ایک تسبیح فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ پڑھ کر دم کریں۔ حسب استطاعت آٹا کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔
29۔اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو خطرہ والی جگہ پر انویسٹمنٹ کرنے کے نقصان اوربچت کے فوائد سے ضرور آگاہ کریں ۔کنسٹرکشن کا پیشہ ان کیلئے بہتر رہےگا۔والدین بچے اور پانی پر روزانہ ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ پانی پلائیں۔ 7 چاکلیٹ بچوں میں بانٹ دیں۔
30۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی کا بیشتر خوش قسمت حالات کے تحت گزاریں گے تاہم ہمہ وقت محتاط رہنے کی ہدایت ضرور کریں۔یَاوَاسِعُصبح و شام 55 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ ایک وقت کا کھانا مستحق کو کھلا دیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں