حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مالک نےعبقری اور تسبیح خانہ کا ساتھ نصیب فرمایا ورنہ نہ جانے کہاں بھٹک رہا ہوتا۔عبقری سے جہاں روحانی طور پر فوائد حاصل کیے وہیں طبی طور پر بھی ایسے آسان اور مجرب ٹوٹکے ملے جس سے صحت و تندرستی نصیب ہوئی ۔ اس کار خیر میں اپنا بھی حصہ شامل کرنا چاہتا ہوں‘ اس لئےاپنےمجرب نسخہ جات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
بخار سے نجات کا آزمودہ ٹوٹکہ
گزشتہ سال میرے کزن کو سخت بخار ہو گیا۔چند دن گزر گئے مگر پھر بھی آرام نہ آیا‘ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ ڈینگی بخار ہے۔اسے ادویات وغیرہ استعمال کرواتے رہے مگر کسی بھی طرح سے بخار اترنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ہم نے اپنی طرف سے تمام تر جتن کر کے دیکھ لئے تھے۔بیمار رہنے کی وجہ سے صحت کافی کمزور ہو چکی تھی۔سب گھر والے اس حوالے سے کافی پریشان تھے۔اس دوران کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ اگر ڈینگی کے بخار میں مبتلا شخص کو بکری کا دودھ چند دن استعمال کروایا جائے تو اس سے شفاء ملتی ہے۔ ہمارے ایک جاننےوالے تھے جنہوں نے کچھ بکریاں رکھی ہوئی تھیں۔ ان سے باآسانی بکری کا دودھ مل گیا۔اب کزن کو دن میں تین سے چار بار تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ پلانا شروع کر دیا۔پہلے دن ہی کافی افاقہ محسوس ہوا۔دو دن مسلسل بکری کا دودھ پلانے سے ڈینگی بخار سے نجات مل گئی‘ کزن کی صحت بھی جلد ہی بحال ہو گئی۔
مہنگے علاج کا سستا نسخہ
اکثر چھوٹے بچے خون کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں جس وجہ سے وہ بیمار رہتے ہیں۔والدین علاج کی غرض سے آئے دن ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے چکر کاٹتے ہیں۔پھر بچے کو مختلف سیرپ اور ادویات وغیرہ استعمال کرنے کے لئے دی جاتی ہیں۔مگر اس کے باوجود بھی کئی بچے شفایاب ہونے سے محروم رہتے ہیں۔اس مرض کے لئے اپنا گھریلو نسخہ تحریر کر رہا ہوںجو ہمارا بارہا کا آزمودہ ہے۔ اس مرض سے نجات کے لئے منقیٰ کا استعمال بہت مفید ہے۔اگر کسی بچہ کو خون کی کمی کا مسئلہ ہو جائے تو ہم اسےدس دانے منقیٰ (بیج نکال کر) اور تین دانے انجیر کے صبح وشام کھلاتے ہیں۔بچہ کی عمر اور طبیعت کے مطابق مقدار کم زیادہ کر سکتے ہیں۔اس نسخہ سے خون کی کمی کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جاتا ہے ‘ مہنگی ادویات سے خلاصی مل جاتی ہے اور روز بروز ڈاکٹروںکے چکر بھی کاٹنے پڑتے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں