محترم شیخ اولوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ‘ آپ کے اہل و عیال ‘آپ کی نسلوں اور عبقری سے جڑے ہر شخص کو سلامتی‘صحت اور عافیت عطا فرمائے‘ آمین!
میں وہ شٰخص ہو جو اولاد نہ ہونے کی وجہ سے در بدر ہو کر رہ گیا تھا۔شادی کو سات سال گزر چکے تھے مگر پھر بھی اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔جس نے جہاں بتایا وہاں سے طبی و روحانی علاج کروا کر دیکھ لیا مگر اس کے باوجود بھی اولاد کی امید نہ لگی۔زندگی میں تمام سہولتیں اور آسائشیں ہونے کے باوجود بھی سب کچھ بے رنگ اور عجیب سا لگتا تھا۔ہر شادی شدہ جوڑے کی طرح میری اور میری بیوی کی بھی خواہش تھی کہ ہماری بھی اولاد ہو۔سب کچھ ہونے کے باوجود بھی گھر خالی خالی سا لگتا تھا۔اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتا تھا کہ کوئی وسیلہ بن جائے اور ہمیں بھی یہ نعمت نصیب ہو۔
میری اہلیہ کو کسی جاننے والی خاتون نے تسبیح خانہ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والی روحانی محفل کے بارے میں بتایا کہ اس بابرکت محفل میں نبی کریمﷺ کے موئے مبارک کی زیارت‘ طاقتور شفائیہ پانی اور بہت سے ایسے تیر بہدف اعمال کروائیں جائیں گے جس سےبے شمار لوگ مرادیں پاتے ہیں۔لہٰذا آپ بھی اپنی اولاد کی نیت سے اس محفل میں ضرور شریک ہوں‘ ان شاءاللہ آپ کو بھی ضرور اولاد کی نعمت نصیب ہو گی۔
دکھیاروں کی مہمان نوازی
اہلیہ کی بات سننے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ یہاں بھی قسمت آزما کر دیکھ لیتا ہوں‘ممکن ہے شایدہمیں بھی مراد مل جائے۔چنانچہ اپنی اہلیہ کےساتھ ہمراہ بستر تسبیح خانہ لاہور پہنچا ۔یہاں زبردست روحانی ماحول تھا ‘ پہنچتے ہی دل و دماغ کو عجیب سا سکون محسوس ہوا۔میںنے اور میری اہلیہ نے 12 ربیع الاول کو ہونے والے تمام روحانی پیکیجز کا عمل کیا اور الوداعی دعا کے موقع خوب رو رو کر اللہ تعالیٰ سے فریاد کی۔ تسبیح خانہ نے ہماری خوب مہمان نوازی کی اتنا زیادہ مجمع ہونے کے باوجود سب کوفری رہائش‘بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور طرح طرح کے مزیدار کھانوں سے ہماری تواضع کی گئی۔12 ربیع الاول کی محفل کےبعدجب گھر واپس آئے تو دل میں ایک ایسا اطمینان اور سکون محسوس ہورہا تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔
ابھی ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اولاد کی امید لگا دی۔یقین جانیے اس وقت ہماری خوشی کا عالم دیدنی تھا۔اس کے بعد میرا تسبیح خانہ پر یقین پختہ ہو گیا۔اب ہر ماہ تسبیح خانہ حاضری دیتا‘ روحانی محفل سنتا اور گوشہ طلسمات میں موجود روحانی اعمال بھی کرتا۔الحمدللہ اگلے سال یعنی گزشتہ سال ربیع الاول کے موقع پر جب تسبیح خانہ حاضری دی تو میرے اور بیوی کے ساتھ ہماری ننھی اور چاند جیسی خوبصورت چند ماہ کی بیٹی بھی ہمارے ساتھ تھی۔ربیع الاول کے موقع پر اعمال کے ہدیہ کے طور پر ہم نے دل کھول کر اپنے ہاتھوں سے لنگر تقسیم کیا جس سے رزق میں بہت برکت ملی۔
قارئین!اگر آپ کی بھی کوئی ایسی حسرت ہے جو ابھی تک پوری نہیںہوئی تو میرا مشورہ ہے11‘12 ربیع الاول تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے والی پُر نور محفل میں ضرور شریک ہوں۔روحانی اعمال کی برکت سے ان شاءاللہ میری طرح آپ کی بھی مرادیں بھر آئیں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں