Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ماں کو گالیاں اور ہفتوں ناپاک رہ کر دلی سکون ملتا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا وآخرت میں سرخرو کرے‘آمین!آپ کی وجہ سے مجھ جیسے بے شمار بھٹکے ہوئے لوگ ہدایت پارہے ہیں۔میںگناہوں اور عیبوں کی زندگی میں مگن تھا‘ان پر ندامت ہونا تو دور کی بات‘احساس تک بھی نہیں تھا کہ جس طرح سے زندگی گزار رہا ہوں اس سے اپنی دنیا ہی نہیں بلکہ آخرت بھی برباد کر رہا ہوں۔میں کن حالات میں زندگی بسر کر رہا تھا اور تسبیح خانہ آنے کے بعد میرے اندر کیا مثبت تبدیلیاں ہوئیں‘ آئیں میری زبانی سنیں:۔
والدین کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی
میرے اندر ماں باپ کےادب نام کی کوئی چیز موجود نہ تھی۔اگر کوئی بات ناگوار گزرتی تو بدتمیزی اور بدکلامی پر اتر آتا‘میرے اس رویہ کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہوتے ‘ سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے مگر میں اپنے رویہ سے باز نہ آتا۔تسبیح خانہ سے تعارف کے بعد جب روحانی محافل سننا شروع کیں تو والدین کے ادب کے فضائل اور بے ادبی پر زندگی میں پیش آنے والی نحوستوں کے بارے میں معلوم ہواتووالدین سے معافی مانگی اور اب ہر وقت ادب و احترام سے پیش آتا ہوں۔والدین کے علاوہ باقی رشتہ داروں اور لوگوں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہوں‘ان کے لئے اللہ سے خیر کی دعائیں مانگتا ہوں۔
گناہوںمیں جکڑا تھا
میرا پل پل گناہوں میں جکڑا اور ڈوبا ہوا تھا‘کوئی ایسا نہ ملا جو میری راہنمائی کرتا اور مجھے اس دلدل سے نکالتا۔تسبیح خانہ کی برکت سے گناہوں سے بچنے میں مدد ملی۔پہلے گناہ کر کے پتہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ بھی گناہ ہے۔نہ جانے کتنا عرصہ انجان گناہوں کی راہوںپر گامزن رہا مگر تسبیح خانہ نے مجھے تھام لیا اور ان راہوں سے باہر نکالا۔ روحانی غسل کی برکت سے روحانی و جسمانی بیماریوں سے نجات ملی۔
انٹرنیٹ کا نشہ
میرا زیادہ تروقت موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے گزرتا تھا‘اسی وجہ سے بدنظری اور بہت سے گناہوں میں مبتلا ہو چکا تھا‘ان گناہوں کا مجھے نشہ ہو چکا تھا جسے کیے بغیر چین نہیں ملتا تھا۔عبقری سے جب تعارف ہوا تو ان گناہوں سے نفرت ہونا شروع ہو گئی اور اس نشہ سے نجات مل گئی۔ اب اگر موبائل استعمال کروں بھی تو آپ کی روحانی محافل سنتا ہوں جس سے دل کو بہت سکون ہوتا ہے۔پہلے گانے اور فلمیں بہت شوق سے دیکھتا تھا‘مگر اب معلوم کہ ان کاموں میں سراسر وقت کا ضیاع ‘ اللہ اور اس کے رسولﷺ کی ناراضگی ہے‘ لہٰذا اب یہ فضول کام بھی چھوڑ دئیے ہیں۔
نماز سے دوری
پہلے میں نماز نہیں پڑھتا تھا مگر تسبیح خانہ آنے کی برکت سے پانچ وقت نمازیں پڑھنا شروع کر دی ہیں‘ اب اگر کبھی نماز رہ جائے تو عجیب سے بے چینی ہوتی ہے اور بہت زیادہ نادم ہوتا ہوں جبکہ اس سے پہلے کبھی ایسا محسوس نہ ہوا تھا۔
ناپاک رہنے کی علت
پہلے میں کئی کئی دنوں تک ناپاکی کی حالت میں رہتا تھا‘یہ سن رکھا تھا کہ ناپاک نہیں رہنا چاہیے مگر اس سے جو نحوست ہوتی ہے اور وبال پڑتا ہے اس سےبے خبر تھا مگر تسبیح خانہ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ روحانی اور جسمانی رزق کے ملنے اور چھننے میں اس کا کتنا کردار ہے۔اب اللہ کا کرم ہے ناپاکی سے دور رہتا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ باوضو رہوں۔بلکہ اب خوشبو بھی لگاتا ہوں جس سے عبادت میں بہت خشوع خضوع ملتا ہے۔اس سے جسم اور روح دونوں کو بہت سکون ملتا ہے‘ رزق میں بے بہا برکت نصیب ہوتی ہے۔
اللہ سے دوستی
تسبیح خانہ کی برکت سے بری صحبت سے نجات ملی‘اللہ کا تعلق نصیب ہوا ۔یہاں آنے کے بعد معلوم ہوا کہ اللہ سے باتیں بھی کی جاتی ہیں۔پہلے یہ سوچتا تھا کہ اللہ سے کیا مانگوں کیا باتیں کروں ‘ میری کون سی فریادیں سنی جاتی ہیں مگر اب جا کر یہ حقیقت کھلی کہ اللہ تعالیٰ سننے والا بہت مہربان ہے‘ اس سے باتیں بھی کی جاتی ہیں اور وہ فریاد بھی سنتا ہے۔اب اللہ تعالیٰ کو اپنے دل کا حال سناتا ہوں جیسے کوئی شخص کسی دوست کو سناتا ہے۔اس سے مسائل حل ہوتے ہیں اور سکون ملتا ہے۔
دن اور رات بدل گئے
شیخ الوظائف سے تعلق کے بعد زندگی مسنون

اور نیک اعمال زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔مسواک کے فوائد کے بارے میں معلوم ہوا تو اسے معمول کا حصہ بنا لیا‘ اپنے ساتھ رکھتا ہوں‘ حادثات سے حفاظت رہتی ہے اور بہت برکت ملتی ہے۔گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کے فوائد سنے۔ اب گھر داخل ہوتے وقت سلام‘ سورئہ اخلاص اور دورد پاک کا اہتمام کرتا ہوں ‘واقعی شیاطین گھر سے بھاگتے ہیں‘لڑائی جھگڑوں سے نجات ملتی اور رزق بھی بے بہا ملتا ہے۔جب بھی شیخ الوظائف سے ملاقات کے لئے ٹوکن مل رہا ہو تو صبح حسب توفیق مال کا صدقہ کر کے کال کرتا ہوں تو وقت مل جاتا ہے‘ اب تک پانچ بار ملاقات کر چکا ہوں۔جب بھی کسی چیز کی گمشدگی کے بارے میں شبہ ہو تو اس پر گیارہ مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھ کر دم کردیتا ہوں‘ الحمدللہ حفاظت رہتی ہے۔وضو کے تین گھونٹ والا عمل بہت لاجواب ہے جس میں وضو کے آخر میں تین گھونٹ پانی پیتے ہیں پہلے گھونٹ میں اللہ شافی دوسرے میں اللہ کافی اور تیسرے گھونٹ میں اللہ معافی پڑھتے ہیں۔اس عمل سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔والدہ کی صحت کی نیت سے یہ عمل کرتا ہوں بہت فائدہ ملا ہے۔
تسبیح خانہ آکر اذان کی فضیلت معلوم ہوئی کہ یہ نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ اس سے بہت خیریں اور برکتیں ملتی ہیں‘ شیطانی چیزیں دور ہوتی ہیں۔قرآن سے محبت:شیخ الوظائف کی روحانی محافل کی برکت سے ہی قرآن کی فضیلت معلوم ہوئی کہ اسے نہ صرف پڑھنےبلکہ دیکھنے سے بھی ثواب اور نور ملتا ہے۔اسے پڑھنے سے اللہ کی رحمت متوجہ ہوتی ہے اور ناممکن مسائل حل ہوتے ہیں۔شیخ الوظائف کی برکت سے گناہوں سے نکل کر آج نیک اور مسنون اعمال والی زندگی جی رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ‘ انہیں اور ان کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ‘آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 472 reviews.