محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، کرایہ داروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ ہمیں کوئی عمل بتا دیجئے ، ہم روز روز کی ذلت سے بچ جائیں ، گھر نہ ہونے کی وجہ سے کسی بہن بھائی کی ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی جو بھی رشتے والے آتے ہیں کہتے ہیں کہ آپ کا اپنا گھر نہیں ہے ۔ ہم بہت مجبور اور لاوارثوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔(ر، ا۔ لاہور)
جواب :آپ تمام گھر والے ایک عمل توجہ دھیان اور پوری لگن کے ساتھ کریں ، ان شاء اللہ جلد ہی غیب سے اسباب پیدا ہو جائیں گے اور آپ کو اپنا گھر نصیب ہو گا۔ حَسْبِیَ اللّٰهُ لَااِلٰهَ اِلَّا هُو۔یہ قرآنی الفاظ ہیں،ا ن الفاظ کو تمام گھر والے پاگل ہو کر پڑھیں، جتنی توجہ بڑھائیں گے اتنی جلدی اس کی قبولیت کے جلوے دیکھیں گے۔ ان الفاظ میں کائنات کے خزانے پوشیدہ ہیں۔جو یقین کے ساتھ یہ قرآنی نورانی الفاظ پڑھے گا اس کی تمام حاجات پوری ہوں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں