محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی حاجت کے لئے بہت پریشان ہوں ۔ میں جہاں نکاح کرنا چاہتا ہوں اس کے لئے بہت کوشش کی ہے لیکن گھر والے نہیں مان رہے۔ خدارا میری حاجت کے لئے مجھے کوئی عمل بتا دیجئے۔میں حرام نہیں حلال راہیں چاہتا ہوں میری رکاوٹیں دور ہو جائیں ایسا کوئی عمل بتا دیجئے(ع،ر۔ لاہور)
جواب: آپ اللہ سے عافیت والا رشتہ مانگیںاوریہ عمل کریں، اگر اللہ نے چاہاتو مراد مل جائے گی۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح "وَخَلَقْنَاكُمْ اَزْوَاجًا" پڑھیں اور اللہ سے دعا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اورمن پسند جگہ رشتہ طے ہو گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں