Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

11 دن میں نظر بد کا شرطیہ علاج!آزمالیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں شائع ہونے والے وظائف سے بہت نفع پایا ہے۔ویسے تو عبقری کے علاوہ اوربھی بہت سے رسالے اور ڈائجسٹ ہیں مگر عبقری کی بات ہی الگ ہے ، سارا میڈیا مسائل بیان کر رہا ہے لیکن عبقری مسائل کا حل دے رہا ہے ۔عبقری نے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کیاہے کہ وہ اپنے خاندانی ٹوٹکے، سینوںکےرازاوروظائف لکھ کر بھیجتے ہیں جسے عبقری کے  ذریعہ عام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے اور بے شمار لوگ انہیں آزما کر شفاء‘سکون اور مسائل کا حل پاتے ہیں۔اس طرح خدمت خلق کا یہ زبردست نظام چل رہا ہے ۔اللہ تعالیٰ کا آپ پر خاص فضل ہے جو آپ سے یہ کام لیا جار ہاہے۔
انگوٹھی سے جادو جنات اور نظر بد کا خاتمہ
اب تک میں نے بھی عبقری سے ملنے والے بہت سے روحانی و طبی نسخوں سے نفع پایا ہے۔آج اپنا ایک آزمودہ روحانی نسخہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں جو جادو جنات‘نظر بد جیسے مسائل کے لئے بہت مجرب ہے۔ یہ عمل نہایت آسان ہے۔اگر کوئی شخص جادو جنات اور آسیب کا ڈسا ہو تو اسے چاہیے کہ جمعہ کے دن چاندی کی انگوٹھی پر درج ذیل آیت لکھے اور اس کے علاوہ اسی آیت کو چلتے پھرتے ہر وقت اپنے ورد میں رکھے۔جب بھی پانی پیے تو اس انگوٹھی کو ایک بار پانی میں ڈبوکر پیے۔ اگر کوئی نظر بد کا ڈسا ہو، نظر بد کی وجہ سے چہرہ سیاہ اور بیماری ہو تو چند بار یہ پانی پینے سے نظر بد کا اثر زائل ہو جائے گا۔
ڈور اور خوف سے چھٹکارا
اگر کسی کو رات کے وقت ڈر لگتا ہو جیسا کہ عموماً بچوں کو اس قسم کے مسائل ہوتے ہیںانہیں چند بار چند دن یہ آیت پڑھ کر دم کریں‘ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا‘ ان شاءاللہ۔اگر کوئی شخص مقروض ہو اور ادائیگی کا کوئی راستہ نظر نہ آرہا ہو تو اس آیت کا ورد مسلسل کچھ عرصہ کرنے سے اسباب بن جاتے ہیں۔اگر کوئی شخص کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جس سے نجات نہ مل رہی ہو تو ایسے شخص کو اس آیت کادم کیا ہوا پانی اور یہ آیت لکھی ہوئی انگوٹھی پانی میں ڈبو کر مسلسل گیارہ یا چالیس دن تک پلایا جائےتو شفایابی نصیب ہوتی ہے۔یہ عمل بہت ہی مجرب ہے‘بس یقین شرط ہے۔ان مذکورہ مسائل میں اگر آپ کسی بھی مسئلہ کا شکار ہیںتو اس عمل کو ضرور آزمائیں‘ ان شاءاللہ نفع ہوگا۔آیت درج ذیل ہے۔
وَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سٰجِدِیْن(الاعراف 120)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 466 reviews.