محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کوئی بھی مشکل‘ مصیبت ‘پریشانی یا مسئلہ آجائے تو آپ کے بتائے ہوئے روحانی عمل کے ورد کی برکت سے نجات مل جاتی ہے۔زندگی میں آنے والے بہت سے نا ممکن مسائل سے ایسے چھٹکارا ملا کہ خود حیران ہوں۔میرے بہت سے مشاہدات ہیں‘ایک مشاہدہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
میرے بھائی ایک سرکاری محکمہ میں نوکری کرتے ہیں۔بھائی کو نوکری ملے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا کہ ان کے ادارے میںریکارڈمیں خورد بردکا ایک کیس بن گیا۔اینٹی کرپشن کی طرف سے تحقیقات کا آغاز ہوا‘ انہوں نے بھائی کو شامل تفتیش کیا اورسارا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔چونکہ میں پولیس کی نوکری کرتا ہوں اس لئے بھائی نے مجھے کال کر کے سارے معاملہ سے متعلق آگاہ کیا تاکہ اس مسئلہ میں ان کی راہنمائی کروں۔بھائی بے قصور تھا مگر تحقیقات اس قدر سخت ہو رہی تھیں اور بھائی پر ان کواس قدر پختہ شک تھا کہ ان کا اس کیس سے نکلنا بہت مشکل نظر آرہا تھا۔ بھائی کی جب انکوائری شروع ہوئی اور جس شخص نے جھوٹا الزام لگایا تھا اسےبھی رو برو کیا گیا۔ان کے ثبوت اور دلائل بھائی کو مجرم ثابت کر رہے تھے۔اینٹی کرپشن والوںجرم قبول کرنے کا کہہ رہے تھے مگر بھائی اس پر راضی نہ ہو سکے اور خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔معاملہ شدت کی طرف بڑھتا چلا جار رہا تھا اور تحقیقات کرنے افسران کا رویہ بھائی کے ساتھ بہت زیادہ سخت اور تلخ ہو چکا تھا۔بھائی پولیس کی حراست میں تھے‘انہیں امید تھی کہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ان کی کچھ مدد کروں گا مگر اس معاملہ میں بے بس تھی لیکن بھائی سے زیادہ میں پریشان تھا‘ وجہ یہ تھی کہ زندگی میں پہلی بار بھائی نے کوئی کام کہا تھا جسے پورا کرنا نا ممکن نظر آرہا تھا۔
ان حالات میں مجھے آپ کی بتائی ہوئی ایک دعا یاد آئی۔میں نے اس دعا کو جس تڑپ اور کیفیات کے ساتھ پڑھا اسے بیان نہیں کر سکتا۔اس دوران اللہ تعالیٰ نے دل میں ایک ایسے شخص کے بارے میں ڈالا جو بھائی کے شعبہ سے ہی تعلق رکھتا تھا اور وہ بھائی کوبے گناہ ثابت کر سکتا تھا۔بہت مشکل کے ساتھ اس شخص سے رابطہ ہوا‘تمام تر مسئلہ سے متعلق آگاہ کیا۔دعا کا ورد بھی جاری رکھا۔اس شخص کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے غیبی مدد فرمائی‘بھائی کو رہائی مل گئی۔پھر شب جمعہ کی محفل میں خوب تڑپ اور طلب کے ساتھ حاضری دی ‘دعا بھی کرتا رہا۔اللہ کا شکر ہے بھائی بے گناہ ثابت ہو گیا ۔وہ دعا یہ ہے۔
اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَّكُوْنُo۔اس مسئلہ کے علاوہ بھی میں نے اس دعا کو بہت سے مسائل میں آزمایا اور مجرب پایا‘بہت تیر بہدف عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں