محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھی۔اس نا مراد بیماری نے زندگی تنگ کر رکھی تھی۔ادویات بھی باقاعدگی کےساتھ استعمال کرتی ‘ ڈاکٹر نے جن چیزوں کے بارے میں پرہیز کا کہا تھا ‘ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرتی تھی مگر اس کے باوجود بھی بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوتا تھا۔بیٹھے بٹھائے اچانک بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا‘ سر میں سخت تکلیف ہوتی‘ طبیعت بہت زیادہ نڈھال ہو جاتی۔ادویات بھی بدل کر دیکھ لیں اور جس نے جہاں کہاں وہاں سے علاج کروایا مگر پھر بھی کوئی ایسی دوا نہ ملی جس سے میرا بلڈ پریشر پوری طرح کنٹرول ہوا ہو۔بلڈ پریشر اکثر 200 رہتا تھا‘اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان تھی اور اللہ سے دعا کرتی تھی کہ کسی طرح اس بیماری سے نجات عطا فرما دیں اور آخر میری یہ دعا قبول ہو گئی۔
ان دنوں عبقری سے تعارف ہوا‘پہلے صفحہ پر ایک لائن پڑھی کہ اگر آپ لا علاج بیماریوں‘ مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو عبقری کی پرانی فائلیں یعنی گزشتہ شمارے پڑھیں۔میں نےکچھ جلدیں خرید کر گھر میں رکھ لیں اور وقت ملنے پر ان کا مطالعہ کرتی رہتی تھی جس سے بہت سے نایاب موتی‘تیر بہدف روحانی وظائف اور مختلف بیماریوں سے متعلق آسان طبی ٹوٹکے ملتے تھے۔ایک دن جلد نمبر 12 میں عبقری جون2018ء کا شمارہ پڑھ رہی تھی تواس کے صفحہ نمبر 7 پر بلڈ پریشر سے نجات کے لئے ایک تحریر پڑھی۔ مجھے یقین ہو گیا کہ میرے مرض کا علاج مل گیا ہے۔نسخہ بھی انتہائی آسان تھاجس میں ایک جڑی بوٹی تھی جو آسانی کے ساتھ پنساری سے مل گئی۔میں نے وہ نسخہ بنا کر استعمال کرنا شروع کیا۔تھوڑے ہی عرصہ میں بلڈ پریشر کنٹرول ہونا شروع ہو گیا اور پھر اس بیماری سے نجات مل گئی۔میرےشوہر بھی کافی عرصہ سے اسی بیماری میں مبتلا تھے انہیں بھی میں نے یہ نسخہ استعمال کروایا ‘اللہ کا شکر ہے وہ بھی ٹھیک ہو گئے اور حیران ہوئے کہ جہاں اتنی ادویات ناکام ہو گئیں وہاں اس دیسی نسخہ سے نجات مل گئی۔پھر انہوں نے یہ نسخہ اپنے کچھ جاننے والے احباب کو بھی استعمال کروایا جنہیں بلڈ پریشر کی شکایت تھی‘ انہیں بھی شفاء نصیب ہوئی۔ عبقری اور اس مخلص انسان کو بہت دعائیں دیتی ہوں جس نے یہ نسخہ لکھا تھا۔قارئین وہ نسخہ آپ بھی نوٹ فرمالیں۔
ھوالشافی:دس گرام اسرول پیس کر کیپسول بھرلیں‘ روزانہ صبح و شام ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ کیپسول ختم ہو جائیں تو بلڈ پریشر چیک کروائیں‘مرض باقی ہو تو دوبارہ اسی ترتیب سے نسخہ استعمال کر یں۔ لو بلڈ پریشر کا مرض ہےتو صرف رات کھانے کے بعد ایک مرتبہ یہ نسخہ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں