برائے محبت
قَدشَغَفَھَا حُبًّا یَاوَدُودُ۔ بعد نماز شام تین سو بار پڑھ کر گڑ پر دم کرکے مطلوب کو کھلائے انشاءاللہ مطلوب اس کے کھاتے ہی بے قرار ہوکر حاضر ہوجائے گا۔ یہ تعویذ ان دو شخصوں کے آپس میں صلح کرانے کیلئے بھی بے حد مفید ہے کہ جو ایک دوسرے کے جان کے دشمن ہوں۔
دشمن کو دوست بنانے کیلئے
سورة اَرَاَیتَ الَّذِی (سورة ماعون)سات روز 71 بار ہر روز بوقت دوپہر کسی بیابان جنگل میں جاکر دشمن کا تصور کرکے پڑھیں انشاءاللہ دشمن دوست بن جائیگا ۔
دعا وباء
مویشیوں میں جب وبا پھیلتی ہے اس وقت یہ دعا اول و آخر سات بار درود شریف پڑھ کر لکھے:
یَااُمِّ مَلدَمَتَہ وَیَااُمِّ صَلدَمَتَہ وَیَااُمِّ الوَبَائِ بِقَولِ لَکَ الشَّیخُ عَبدُالقَادِرِ اِرتَحِل مِنَ البِلَادِ اِلَی الجِبَالِ بِحَقِّ یَاشَیخُ عَبدُالقَادِرِ انشاءاللہ۔(صفحہ نمبر 168)
برائے تپ لرزہ
اگر کسی کو تپ لرزہ ہو اور کسی دوا یا دعا سے آرام نہ آئے تو یہ تعویذ پلائے۔ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔ سات پتے پیپل لے کر ان پر تعویذ لکھے اور ان پتوں کو ایک ایک گھنٹہ کے بعد مریض کو کہے کہ اس پر لکھی ہوئی عبارت چاٹ لے۔ تین روز کے بعد انشاءاللہ بخار جاتا رہے گا۔ یَاتَمخَشِیَا یَاشَعُوثَا وَیَاشَعِیثَا بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔ (صفحہ نمبر 167)
برائے زہرباد:آیت: اَلیَومَ اَکمَلتُ لَکُم دِینَکُم (سورة المائدہ آیت نمبر 3)41بار باوضو پڑھ کر دم کرے اور اسی آیت کا تعویذ لکھ کر گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔ (صفحہ نمبر 169)
چوہوں کی زیادتی
اگر کھیت کو چوہے کھاجاتے ہوں تو کھیت کے شمال کی طرف سورة فاتحہ دس بار‘ مغرب کی طرف دس بار‘ جنوب کی طرف دس بار اور مشرق کی طرف دس بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ تمام چوہے بھاگ جائینگے۔(صفحہ نمبر 172)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 343
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں