محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں بہت پریشان اور بدحال زندگی گزار رہا تھا۔اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی بیروزگار تھا۔اپنا مستقبل بھی تاریک دکھائی دے رہا تھا۔ مایوسی بڑھتی چلی جار ہی تھی۔جگہ جگہ انٹرویو دئیےمگر کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی۔ان دنوں میری جو پریشان کُن کیفیات تھیں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ دن اور رات انہی مسائل کے بارے میں سوچتا رہتا تھا کہ کوئی ایسا کرشمہ ہو جس سے عافیت والی ایسی نوکری مل جائے جس سے میری یہ تمام فکریں‘ مایوسیاں اور مشکلات ختم ہو جائیں مگر مجھےکہیں سے بھی کوئی سبب نظر نہیںآرہا تھا۔اللہ سے دعا کرتا رہتا تھا اور مانگتا رہتا تھا کہ روزگار کا کوئی وسیلہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کر لی۔ٹوکن کے ذریعے کلینک میں آپ سے ملاقات ہوئی۔آپ سے اپنے مسئلہ کا تذکرہ کیا تو آپ نےتسلی دی اور دعائوں سے نوازا‘اس کے علاوہ مجھے دم بھی فرمایا۔
آپ کی دعا کی ایسی تاثیر ملی آج خوشحال اور بُرباش ہو چکا ہوں۔مجھے گھر بیٹھے ہی نوکری مل گئی۔امریکہ کی ایک کمپنی میں آن لائن کام مل گیا۔اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعا کی برکت سے معقول تنخواہ مل رہی ہے۔اپنے مستقبل کے حوالہ سےمطمئن ہوں۔نا امیدی اور مایوسی سے نجات مل چکی ہے۔ اب بس یہی فکر ہے کہ آپ کے ساتھ یہ نسبت سدا قائم رہے اور اللہ تعالیٰ مجھے تسبیح خانہ جیسی عظیم خانقاہ اور آپ جیسے عظیم رہبر کی سچی قدر عطا فرمائے اور کبھی محروم نہ کرے۔اللہ تعالیٰ آپ کی اورآپ کی نسلوں میں برکت عطا فرمائے‘ آمین!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں