محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں حکمت کےشعبہ سے وابستہ ہوں‘عبقری رسالہ میں شائع ہونے والی تحریروں سے بھی بھر پور مستفید ہوتا ہوں۔خیر و بھلائی کا پیغام دینے والے اس رسالہ کیلئے وقتاً فوقتاًاپنے ذاتی تجربات بھی لکھ کر بھیجتا رہتا ہوں۔آج ایک خطرناک بیماری تھیلیسیمیا کےعلاج سے متعلق تحریر لکھ کر بھیج رہا ہوں‘ ان شاءاللہ مخلوقِ خدا کو اس سے بہت زیادہ نفع ہوگا۔
اس بیماری کی وجہ سے جسم میںخون کی کمی ہوتی ہے اور یہ بیماری بچوں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میںہر سال ہزاروں کی تعداد میں اس بیماری کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کا اثر کسی مریض میں زیادہ اور کسی مریض میں کم ہو سکتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے انسان کی زندگی خطرے میں رہتی ہے، بار بار خون لگوانا زندگی کا حصہ بن جاتا ہے اورمزید کئی بیماریاں لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔اس مرض کا میرے پاس ایک دیسی نسخہ موجود ہے جو کئی لوگوں کو استعمال کروا چکا ہوں جس سے بے شمار مریض جو ادویات کے عادی تھے مگر پھر بھی انہیں شفاء نہیں مل رہی تھی مگر اس طبی نسخہ کی وجہ سے انہیں حیرت انگیز طور پر شفاء ملی اورآج وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ایک مریض جو اسی نسخے سے صحت یاب ہوا اس کا واقعہ اور نسخہ درج ذیل ہے۔
تھیلیسیمیا کے مریض ٹھیک ہو سکتے ہیں
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے ہمارے قریبی گائوں میں ایک بچی جس کی عمر بارہ سے تیرہ سال کے درمیان ہے وہ تھیلیسمیا کے مرض کا شکار تھی۔کمزوری کی وجہ سے اس کا چلنا پھرنا دو بھر ہو چکا تھا‘ کھانا بھی نہ کھایا جاتا تھا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیب کا زیادہ استعمال کروائیں مگر وہ یہ پھل کھانے سے بھی عاجز آچکی تھی۔اس کی پڑھائی کا بھی حرج ہو رہا تھا ‘ بیماری کی وجہ سے سکول بھی نہ جا پا رہی تھی۔والدین نے کئی جگہوں پر علاج کروا کر دیکھ لیا مگر فائدہ نہ ہوا۔جب میرے پاس لے کر آئے تو ا نہیں تسلی کے بول دئیے اور انہیں یہی طبی نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے بچی کو کچھ عرصہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کروایا جس سے صحت بحال ہونا شروع ہو گئی۔بچی نے کھانا پینا شروع کر دیا۔خون کی کمی پوری ہونے لگی جس کے بعد اس نے سکول جانا بھی شروع کر دیا۔نسخہ کا استعمال جاری رکھا ‘آج اللہ کا شکر ہے وہ بچی پوری طرح صحت مند اور تندرست ہے‘چلنے پھرنے میں کوئی مشکل نہیں حتیٰ کہ اب تو وہ پہاڑوں پر بھی چڑ ھ لیتی ہے۔
قارئین!اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز تھیلیسیمیا کے مرض کا شکار ہے تو اسے بھی کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کروائیں اور مریض کو شفایاب ہو تا اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔نسخہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی:گودا گھیکوار آدھا پائو‘ کلونجی آدھا پائو کو خوب باریک کر کے پیس لیں اور آپس میں مکس کر لیں۔اس کو رات ایک لٹر پانی میں بھگو کر رکھیں‘ صبح مل چھان کر اس میں تین پائو چینی ڈال کر شربت کا قوام تیار کر لیں۔ٹھنڈا ہونے پر محفوظ کر لیں۔آدھا چمچ دن میں تین بار مریض کو استعمال کروائیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی مریض صحت یاب ہو جائے گا بس شرط یہ ہے کہ کچھ عرصہ مسلسل استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں