نام ا میر المؤمنین حضرت عمررضی اللہ عنہٗ کے فوائد و کمالات صدیوں سے آزمودہ آج بھی اتنے ہی مئوثر،ہر ماہ انوکھے سچے واقعات ضرور پڑھیں!
بدحال صحت بہتری کی جانب گامزن
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ چند ماہ سے بیماریوں میں جکڑی ہوئی تھی‘علاج بھی کروا رہی تھی مگر آرام نہیں مل رہا تھا۔اس سال نو‘ دس محرم الحرام کی محفل میں شریک ہوئی جس میں نقش دریائے نیل کا عمل کروایا گیا‘ الحمدللہ صحت میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔اب ہر ماہ نقش دریائے نیل کا عمل کر رہی ہوں جس کی برکت سے صحت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے‘رات کو اکثر خوفناک خواب آتے تھے وہ بھی ختم ہو گئے ہیں۔(نیلم‘لاہور)
سسرال میں راج کر رہی ہوں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے شوہر بات بات پر بچوں کو اور مجھے گالیاں دیتے تھے‘سارا دن گھر فارغ بیٹھے رہتے‘ساس اور سسر مجھے ہی کوستے کہ تمہاری وجہ سے وہ گھر میں بیٹھا رہتا ہے مگر حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ میں انہیں جب بھی کام کے لئے کہتی تو مجھ پر پھٹ پڑتے۔ اگست 2023ء عبقری شمارہ میںنقشِ حضرت عمرؓ شائع ہوا۔میں نے اپنے ان تمام مسائل کا تصور کرتے ہوئے اس نقش کا عمل کیا۔چند ہفتوں بعد ہی اس کی تاثیر کے آثار آنا شروع ہو گئے۔ساس اور سسر اب بہت محبت اور شفقت کرتے ہیں حتیٰ کہ اب راشن باقی خرچ کے لئے بھی پیسے دیتے ہیں۔پہلے پریشان تھی اب راج کر رہی ہوں۔شوہر کے رویہ میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔(عنبرین‘ سیالکوٹ)
اکلوتی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں!
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری ایک ہی بیٹی جو جان سے زیادہ عزیز ہے۔گزشتہ سال گرمیوں کی چھٹیوں میں سیر و تفریح کے لئے شمالی علاقہ جات میں گئے۔جب واپس آئے تواسی رات سے ہی ایک عجیب مسئلہ شروع ہو گیا۔بیٹی اپنا گلا پکڑ کر چلّانا شروع کر دیتی اور ڈرائونی آوازیں نکالتی۔جولائی 2023ء کے شمارہ میں شائع ہونے والے حضرت عمرؓ کے نقش والا عمل کیا۔شروع میں تو کوئی بہتری نہ ہوئی مگر عمل جاری رکھا ‘چند ہفتوں میں وہ بالکل ٹھیک ہو گئی۔(محمد اجمل‘ کراچی)
نوکری میں ترقی کا ادھورا خواب پورا ہو گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ دس سال سے نوکری میں ترقی نہیں مل رہی تھی۔دنیاوی تمام اسباب اختیار کر کے دیکھ لئے مگر فائدہ نہ ہوا۔عبقری جولائی 2024ء کے شمارہ میں ستر حاجات کا نقش شائع ہوا۔اس نقش کو میں نے نوکری میںترقی کی نیت سے پُر کرنا شروع کر دیا ۔اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوا کہ تین ماہ میں میری انیسویں گریڈ میں ترقی ہو گئی۔(راناکاشف‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں