Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خونی و بادی بواسیر کے لئے اکسیر نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ایک مشہور حکیم کا قول ہے کہ علاج ایسے طریقوں سے کرنا چاہیے جو سہل ہوں کیونکہ قدرت نے کوئی ایسی چیز پیدا نہ کی ہے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو۔ ہم میں خامی ہے ہم اس پر تحقیق نہ کریں، علاج ایسا ہو جو قانونِ قدرت پر ہو‘ آسان اور مفید ہو۔
آج اپنا ایک اور آزمودہ طبی تجربہ قارئین کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا ہوںجو خونی و بادی ہر قسم کی بواسیر کے لئے نہایت اکسیر ہے۔ایسے افراد جو بواسیر کے مرض کی وجہ سے پریشان ہوں‘ جگہ جگہ سے علاج کروا کر عاجز آچکے ہوں مگر پھر اس کے باوجود بھی شفاء نہ مل رہی ہو یا پھر عارضی طور پر فائدہ ہوتا ہو اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ اس اذیت ناک مرض میں مبتلا ہوجاتے ہوں تو میرا مشورہ ہے کہ درج ذیل نسخہ بنا کر کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرلیں‘مجھے یقین ہے اس نسخہ کی وجہ سے وہ اس مرض کی وجہ سے ان شاءاللہ مزید خوار ہونے سے بچ جائیں گے۔
ھوالشافی:ایک عام سائز کی برگد کی لکڑی لے کراتنا جلائیں کہ وہ کوئلہ بن جائے۔ اس کوئلے کو اتنا باریک کر لیں کہ دانے نہ رہیں ۔ اس سفوف کی تین ماشہ کی تین پڑیاں بنا لیں۔ صبح و شام ایک ایک پُڑیا تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔اس کے علاوہ تھوڑے سے مکھن میں برگد کی لکڑی کا باریک پسا ہوا کوئلہ اچھی طرح مکس کرلیں۔ یہ ایک مرہم سی بن جائے گی۔ اس مرہم کو صبح و شام قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد بواسیر کے مساموں پر لگائیں،کچھ عرصہ یہ نسخہ لازمی آزمائیں‘ اِن شاء اللہ شفاء ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 124 reviews.