Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دشمن دوست‘اولاد فرمانبردار اور رزق میں بے بہابرکت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی میں پیش آنے والے مختلف مسائل‘بیماریوں اور مصائب سے چھٹکارا پانے کے لئے اپنے چند مجرب اعمال پیش کر رہا ہوں۔
اولاد کی فرمانبرداری
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا دشمن دشمنی چھوڑ کر مہربان ہو جائے یا بیوی اپنے شوہر کا کہنا نہ مانتی ہو ‘ وہ اطاعت گزار بن جائے یا نافرمان اولاد فرمانبردار بن جائے تو ایسے شخص کو چاہیے کہ باوضو حالت میں اسم الٰہی یَا قُدُّوْسُ تین سو انیس مرتبہ پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کر کےمطلوبہ شخص یعنی ‘ بیوی ‘ اولاد یا دشمن کو کھلا دے تو وہ ان شاءاللہ مطیع و فرمانبردار اور دوست بن جائیںگے۔
مصیبت و بلا سے حفاظت
جو شخص روزانہ سو بار اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیَّ الْعَظِیْم پڑھے گا تو اسے ہر قسم کی بلا و مصیبت سے نجات ملے گی اورحفاظت نصیب ہو گی ان شاءاللہ۔اگر کوئی شخص فقر وتنگدستی کا شکار ہو اور غنی و مالدار ہونا چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ یہی کلمات اول وآخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ پڑھے‘ اللہ کی رحمت خاص متوجہ ہو گی اوروہ شخص غنی و مالدار ہو جائے گا۔اس وظیفہ کی تاثیر کے لئے ضروری ہے کہ اسے مسلسل کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ لازمی کریں‘ چند دن کے بعد چھوڑ نہ دیں۔
تمام امراض سے نجات
اگر کوئی شخص بیمار ہو اور علاج کے باوجود شفاء نہ مل رہی ہو تو ایسے بیمار شخص کو صحت یاب کرنے اور بیماری سے نجات کے لئے سورئہ محمدؐ(پارہ 26) بغیر اعراب کے طشتری(چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی)پر کالے رنگ کی سیاہی سے لکھے اور پھر اس برتن میں پانی ڈال کر مریض پلائیں۔ان شاءاللہ ہر قسم کی بیماری سے نجات مل جائے گی۔
رزق میں برکت
اگر کوئی شخص معاشی تنگی کا شکار ہو یا رزق میں بے برکتی کا مسئلہ ہو یا قرض کی ادائیگی کرنے ہو مگر اسباب نظر نہ آرہے ہوں تو ایسے شخص کو چاہیے کہ بعد نماز پانچ تسبیح ’’اَللّٰہُ الصَّمَدْ‘‘ کی پڑھے ‘کچھ عرصہ یہ عمل جاری رکھے‘ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
زیارت رسولﷺ کا عمل
جو کوئی زیارت رسول ﷺ کا خواہش مند ہو تو اسے چاہیے کہ شب جمعہ میں باوضو حالت پاک صاف کپڑے پہن کر اور عطر لگا کے سورئہ قریش ایک تسبیح پڑھے پڑھتے سو جائے۔چند بار یہ عمل مستقل مزاجی اور توجہ و دھیان کے ساتھ کر لے‘ ان شاءاللہ جلد ہی زیارت مصطفےٰﷺ سے شرف یاب ہو گا۔
بارش کے لئے
خشک سالی‘ بارش نہ ہو رہی ہوتوان حالات میں اگر چند افراد مل کر ایک ہی دن میں 75 مرتبہ یاکم از کم 41 مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ لیں تو ان شاءاللہ اس عمل سے جلد ہی خشک سالی کا خاتمہ ہو گا اور رحمت کی بارش برسے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 102 reviews.