Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دلی مرادیں پوری ‘جو چاہیں پالیں!انتہائی آسان عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔

ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔
مستجاب الدعوات بننےکاموقع:’’حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میںا ﷲ تعالیٰ کا ذکر کرنے والا بخش دیا جاتا ہے اور اس ماہ میں ﷲ تعالیٰ سے مانگنے والے کو نامراد نہیں کیا جاتا۔‘‘(أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 6/195، الرقم: 6170)۔حضرت امام جعفر صادق ؒ فرماتے ہیں۔ روزے دار کی نیند، عبادت اور اس کی خاموش تسبیح اور اس کا عمل قبول شدہ ہے۔ اس کی دعا مستجاب ہوگی اور افطار کے وقت اس کی دعا رد نہیں کی جائے گی۔
سفارش کا مہینہ :حضرت عبداﷲ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا روزہ اور قرآن دونوں بندے کی سفارش کریں گے۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان)
کامیابی کا پروانہ:ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں بکھرے ہوئے بالوں والا آیا اور کہا یا رسول اللہ !ﷺ مجھ کو بتائیے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر روزے فرض کئے ہیں؟ آپ ﷺنے فرمایا رمضان کا مہینہ (فرض ہے) مگر یہ کہ تو نفل روزے رکھ لے‘ پھر اس نے پوچھا مجھ کو بتائیے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر زکوٰۃ فرض کی ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے اس کو اسلام کے ارشاد فرمائے۔اس نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ ﷺکو عزت دی ہے ‘میں کوئی نفلی عمل نہیں کروں گا اور اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر فرض فرمایا ہے اس میں کمی نہیں کروں گا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کامیاب ہوگیا‘ اگر اس نے سچ کہا تو جنت میں داخل ہوگا۔(بخاری)
نعمتوں کا حصول:رمضان المبارک کے مہینہ کی پہلی شب کو نمازِ عشاء کے بعد ایک مرتبہ سورۂ فتح پڑھنا ثوابِ عظیم حاصل کرنے کا باعث ہے۔ رمضان کی پہلی شب تہجد کی ادائیگی کے بعد آسمان کی طرف چہرہ کر کے بارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بہت سی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْـحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْقَآئِمُ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍ م بـِمَا کَسَبَتْ
روزانہ کا وظیفہ‘ ہر دلی مراد پوری
جو کوئی رمضان المبارک کے مہینہ میں ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھے اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْـحَیُّ الْقَیُّومُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ظَالِمٍ لَّایَـمْلِکُ لِنَفْسِہٖ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا مَوْتًا وَّلَا حَیَاۃً وَّلَا نُشُوْرًاo جو بھی مراد دل میں ہوگی ان شاء اللہ بہت جلدپوری ہوجائے گی۔
مصائب کا خاتمہ
رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار اور سورۃ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے‘ سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ درود پاک پڑھے‘ ان شاء اللہ یہ نوافل پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے جس سے مشکلات اور مصائب ختم ہوں گے۔
ماہ مبارک کی 23ویں شب کو چار رکعت نمازدو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعدسورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار سورۃ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں۔پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ واسطے مغفرت کے یہ نماز بہت افضل ہے۔
23ویں شب کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک ایک دفعہ سورۃ اخلاص ایک ایک بار پڑھیں۔اور بعد سلام کے ستر بار کلمہ تمجید پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا۔ماہ رمضان کی پچیس تاریخ کی شب قدر کو چار رکعت نماز و سلام سے پڑھیں۔ بعد سورۃ فاتحہ کے سورۃ ایک ایک بار سورۃ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھنا ہے۔ بارگاہ رب العزت سے ان شاء اللہ تعالیٰ بے شمار عبادت کا ثواب ہوگا۔پچیسویں شب کو دو رکعت نمازپڑھنی ہے ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے سورۃ قدر ایک ایک مرتبہ سورۃ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھیں بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے۔ یہ نماز واسطے نجات عذاب قبر بہت افضل ہے۔ماہ رمضان پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورۃ دخان پڑھیں اللہ پاک اس سورۃ کو پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا۔ ایضاً پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورۃ فتح پڑھنا واسطے ہر مراد کے افضل ہے۔انتیسویں شب قدر کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے سورۃ قدر ایک ایک بار سورۃ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھیں۔ بعد سلام کے سورۃ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھیں۔ یہ نماز واسطے کامل ایمان کے بہت افضل ہے۔ان شاء اللہ تبارک و تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔ایضاً ماہ رمضان کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورۃ فاتحہ کے سورۃ قدر ایک ایک بار سورۃ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھیں بعد سلام کے درود شریف ایک سو دفعہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ اس نماز کے پڑھنے والے کو دربار خداوندی سے بخشش و مغفرت عطا کی جائے گی۔ماہ رمضان المبارک کی انتیس شب کو سات مرتبہ سورئہ واقعہ پڑھیں‘ ترقی رزق کے لیے بہت افضل ہے۔ ماہ رمضان کی کسی شب میں بعد نماز عشاء سات مرتبہ سورئہ قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 076 reviews.