Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری ملا اور نام نہاد عاملوں سے چھٹکارا مل گیا!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ تین سالوں سے کچھ حاسدین نے ہم پر سخت جادو کروا رکھا تھا جس وجہ سے ہمارے ہر کام میں رکاوٹ اور زندگی کے ہر معاملے میں پریشانیاں ہی پریشانیاں تھیں۔میں اکثر بیمار رہتی تھی‘صحت بری طرح متاثر ہو چکی تھی۔جادو کی کاٹ کے لئے مختلف عاملوں کے پاس گئی ‘ہر ترکیب کر کے دیکھ لی مگر جادو کااثر ختم نہ ہو سکا۔چند ماہ پہلے عبقری رسالہ میں بندش والے سلسلہ کے بارے میں پڑھا جس میں لکھا تھا کہ’’ نام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کریں‘‘۔ان الفاظ کو پڑھنے کے بعد ایسے محسوس ہوا جیسے یہ میرے لئے ہی لئے لکھے گئے ہیں کیونکہ میں در در کی خاک چھان کر تنگ آچکی تھی اور اس کے باوجود بھی مقصد حاصل نہ ہوسکا۔حاسدین وار پر وار کر رہے تھے اور میں آئے روز کسی نہ کسی مشکل اور مصیبت میں مبتلا رہتی تھی۔عبقری رسالہ ملنے سے میرے اندر ہمت اور حوصلہ پیدا ہوا۔چنانچہ میں نے پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ عبقری دفتر لاہور مع جوابی لفافہ خط لکھا اور اس میں اپنا مسئلہ بیان کیا کہ مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو جادو کیا گیاہے اس پر بندش لگا دیں۔
چند دن بعد مجھے جواب موصول ہوا جسے پڑھ کر میں حیران رہ گئی کیونکہ میں خیال کر رہی تھی کہ عمل کے لئےشاید کوئی چندہ یا پیسوں کا کہا جائے گا مگر ایسا کچھ نہ تھا ۔خط کے جواب میں مجھے روحانی اعمال بتائے گے۔میں نے ان اعمال کو توجہ ودھیان کے ساتھ کرنا شروع کر دیا۔چند ہفتوں بعد جادو کی وجہ سے جو مسائل تھے ان میں کافی حد تک کمی واقع ہو گئی اور عرصہ دراز بعد گھر میں چین و سکون میسر ہوا۔میں نے اب بھی وہ اعمال جاری رکھے ہوئے الحمدللہ ہم پر جو جادو ہوا تھا واقعی اس پر بندش لگ گئی ہے۔بات صرف یہی ختم نہیں ہوئی ‘جن حاسدین نے ہم پر جادو کروایا تھا اب واپس ان پر پلٹ چکا ہے۔ایک عزیز نے مجھے خود بتایا کہ کتنے دن ہو گئے ہیںوہ چین کی نیند نہیں سو سکے ‘جادو کے ذریعے جو شیطانی چیزیں ہم پر مسلط کی تھیں اب وہ ان حاسدین پر ہو چکی ہیں۔آئے دن بیماریوں کی وجہ سے ہسپتال کے چکر لگا رہے ہیں‘مختلف عاملوں کے پاس بھی گئے مگر انہیں رسوائی کے علاوہ کچھ نہ ملا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 070 reviews.