Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ماہ رجب !گناہ بخشوانےاور مرادیں پانے کا فیصلہ کن مہینہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2024ء

مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کےبجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔

حضرت عکرمہؓ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’ رجب اللہ کا مہینہ ہے ‘ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری اُمت کا مہینہ ہے‘‘۔
رجب المرجب کا شمار اللہ تعالیٰ کے حرمت والے مہینوں میں ہوتا ہے۔اس اسلامی ماہ میں عبادت کرنے اور روزے رکھنے کی بہت فضیلتیں بیان ہوئی ہیں۔
پہلی شب کے نوافل
بزرگان دین فرماتے ہیں ماہ رجب کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دس رکعت نماز پانچ سلام یعنی دو دو رکعت کر کے پڑھے‘ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ کافرون تین مرتبہ اور سورئہ اخلاص تین دفعہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ یہ نماز پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت کے دن شہیدوں میں شامل کرے گا اوراس کے ہزار درجے بلند کرے گا۔
ہر دعا قبول ہو گی
رجب کی پہلی شب میں بعد نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز دو سلام یعنی دود دورکعت کر کےپڑھے‘ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ الم نشرح‘سورئہ اخلاص‘ سورئہ فلق اور سورئہ الناس ایک ایک بار پڑھے۔ جب دو رکعت مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرے تو کلمہ توحید لَآ اِلٰہَ اِ لَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْحٖی وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ اَ بَدًا اَ بَدَا۔ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍی قَدِیْرٌ 33 بار اورکوئی بھی درود شریف 33مرتبہ پڑھے۔ پھر اگلی دو رکعت کی نیت باندھ کر پہلی دو رکعت کی طرح پڑھے پھر بعد سلام کے کلمہ توحید 33دفعہ درود شریف 33دفعہ پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اللہ پاک سے طلب کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر دعا قبول ہوگی۔
مقصد میں کامیابی
ماہ رجب کی ہر شب جمعہ بعد نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ بقرہ کا آخری رکوع اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے کَافِرِیْن تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دوسری رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ حشر کی آخری تین آیات ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ تا اَلْحَکِیْمُسات مرتبہ پڑھے‘ سلام پھیرنے کے بعد بارگاہ الٰہی میں اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کرے‘ ان شاءاللہ مقصد میں کامیابی ملےگی‘یہ نوافل ہر مراد کیلئے بہت افضل ہیں۔
عزت و مرتبہ کے لئے
ماہ رجب المرجب کی پندرہ تاریخ کو کسی نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ استغفار پڑھنی بہت افضل ہے۔ اس دعا کے پڑھنے والے کی تمام برائیاں مٹا کر اللہ پاک اسے نیکیوں میں بدل دے گا اورعزت و مرتبہ حاصل ہو گا۔اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآاِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ غَفَّارُ الذُّنُوْبِ وَسَتَّارُ الْعُیُوْبِ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
ماہ رجب کا روزہ
ماہ رجب المرجب کی ستائیس تاریخ کے روزہ کی بڑی فضیلت ہے۔ پیران پیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تصنیف ’’غنیۃ الطالبین‘‘ میں ایک روایت نقل فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:۔’’رجب کے مہینہ میں ایک دن اور ایک رات ایسی ہے کہ اگرکوئی اس دن کا روزہ رکھے اور عبادت کرے تو اس شخص کو ایک سو برس روزے رکھنے کا ثواب اور سو برس عبادت کرنے والے کی عبادت کا ثواب ملے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 10 reviews.