Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

آپ کی شکر گزار ہوں محترم ایڈیٹر صاحب! آپ کا دیا ہوا (یَاخَالِقُ یَابَاعِثُ یَانُورُ) کا وظیفہ کرتے ہوئے دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں اس دوران میری طبیعت میں جو بدلاﺅ آیا اس کا تذکرہ پھر ہی ابھی تو میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ شاید میں نے پہلے بھی آپ کو لکھا تھا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے اردگرد بہت اچھی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ پہلے تو کبھی کبھار ایسا ہوتا تھا مگر اب ہفتے میں دوبار جمعرات کے دن تو لازماً آتی ہے اور اس کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا ہے۔ پہلے چند سیکنڈ کیلئے محسوس ہوتی تھی مگر اب ایک منٹ سے بھی زیادہ وقت تک محسوس ہوتی ہے۔ دماغ تک معطر ہو جاتا ہے۔ پچھلی جمعرات میں دوپہر کے وقت روٹیاں بنا رہی تھی پہلے وہی خوشبو محسوس ہوئی اور پھر روٹی پر پورے ہاتھ کا نشان بن گیا۔ اتنا بڑا نشان تھا صرف کنارے ہی بچے تھے وہ روٹی خود میں نے کھائی مجھے یہ پوچھنا تھا کہ جب مجھے یہ خوشبو محسوس ہو مجھے کچھ پڑھنا چاہیے۔ دوچار دنوں سے نماز کے بعد جب میں لیٹتی ہوں تو مجھے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر بارش کے قطرے گرتے محسوس ہوتے ہیں۔ میری زندگی میں جو تبدیلیاں آئی ہیں میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔ (والسلام رفعت خانم فیصل آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 278 reviews.