Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رنگت گوری‘ چہرہ خوبصورت اور پرکشش!بے شمار کا آزمودہ تعویذ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(رشیدہ خانم، لاہور)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کے چہرہ کا رنگ نہ کالا اور نہ ہی سفید تھا‘ عجیب قسم کا رنگ تھا۔بے شمار کریمیں‘ لوشن استعمال کیے‘ مختلف اسکن اسپیشلسٹ سے علاج بھی کروایا مگر بے سود۔ ایک بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی‘ انہیں اپنی بیٹی کا یہ مسئلہ بتایا اس بزرگ خاتون نے چند تعویذ بناکر دیئے‘میں نے بیٹی کو استعمال کروائے تو اس کا چہرہ صاف اور خوبصورت ہوگیا۔ پھر میں نے بھی بزرگ خاتون کی اجازت کے ساتھ تعویذ لکھناشروع کردیا۔ تعویذ لکھنے اور استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ عبقری دواخانے سے دم کیا ہوا پانی لے لیں اور اس میں تھوڑا عرق گلاب اور زردہ رنگ ملالیں‘ اس سے تعویذ لکھیں‘ آدھا تعویذ کھانا ہے، آدھا چہرہ پر ملنا ہے بہت مجرب ہے سب کو اجازت عام ہے ۔ چہرے پر ہر قسم کے دانے چاہے پیپ والے ہوں یا پانی والے‘ ختم ہو جائیں گے۔


بے اولادی کیلئے تعویذ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ عبقری بہت ہی اچھا اور کارآمد ہے اس میں بہت زیادہ رہنمائی ملتی ہے میں نے آپ کے رسالہ عبقری سے ایک تعویذ تیار کیا تھا اور اس سے مجھے فائدہ بھی ہوا جو کہ اولاد کے حصول کے لیے تھا وہ عبقری کا شمار نمبر جنوری 2015 میں تحریر تھا۔ برائے اسقاط و حمل و استحاضہ کے لیے ایک تعویذ درج تھا اس تعویذ سے اللہ کی خیر ہوگئی ہے۔تعویذ یہ تھا:۔برائے اسقاط حمل و استحاضہ: وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَائِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰی اَعْقٰبِکُمْ وَمَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰی عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللہَ شَیْـًٔا وَسَیَجْزِی اللہُ الشّٰکِرِیْنَ﴿آل عمران۱۴۴﴾درج بالا آیت مبارکہ کمر میں باندھے۔ اور پینے کیلئے

کے تعویذ لکھ کر صبح و شام پیے۔ اور یہ دوائی استعمال کریں۔ ھوالشافی: انجبار تین تولے‘ صندل سرخ ڈیڑھ تولہ‘ صندل سفید ڈیڑھ تولہ‘ ان سب ادویہ کو بوقت شب کوٹ کر اڑھائی کلو پانی میں بھگوئیں پھر صبح کو آگ میں پکائیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اتار کر ٹھنڈا کریں اور کسی باریک کپڑے میں پن چھان کر تین پاؤ چینی ڈالیں اورشربت پکا کر بوتل میں ڈالیں پھر سورۂ مزمل کو تین بار پڑھیں اول وآخر تین بار درود شریف (باقی صفحہ نمبر59 پر)
(بقیہ:بے اولادی کیلئے تعویذ)
اور عورت ایک ماہ میں دو بوتل پیے۔ ایک گلاس پانی میں حسب ضرورت شربت ڈالیں اور پینے والے مذکورہ بالا تعویذ گھول کر پیے اور تین بوتل ضرور پئے خواہ آرام آجائے۔ گرمی میں صبح نہار منہ اور سردی میں دس بجے دن۔

آپ بھی انسانیت کی خدمت میں حصہ ملائیں‘ تعویذ‘ نقش‘ تجربے اور مشاہدے میں آیا ہو تو ضرور لکھیں!

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 687 reviews.