Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف چھ دن میں حسین اور پرکشش بنئے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(ماہ نور، لاہور)

حسین اور پرکشش نظر آنا آپ کا حق ہے۔ خواتین اور رنگ و بو کا پرانا تعلق ہے۔
جدید زمانے میں خواتین کے لیے خود کو سنوارنے کے لیے طرح طرح کی چیزیں بازار میں موجود ہیں۔ قدم قدم پر بیوٹی پارلرز موجود ہیں جہاں ماہرین حسن و آرائش آپ کو نکھارنے کے لیے موجود ہیں لیکن اپنی سب اچھائیوں کے ساتھ یہ چیزیں آپ کیلئے مہنگی بھی ہیں اور وقت بھی مانگتی ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کیلئے ایک چھ روزہ بیوٹی گائیڈ دے رہے ہیں۔ دن میں کسی بھی وقت تھوڑا سا وقت نکال کر خود پر توجہ دیجئے اور اس پر عمل کریں۔ اس سے نہ صرف آپ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گی، آپ کی شخصیت میں ایک نکھار سا پیدا ہوگا بلکہ وقت کیساتھ ساتھ آپ کے پیسوں کی بھی بچت ہوگی۔
پہلادن :فیشل، ماسک
خراب موسم، میک اپ کے اجزاء اور کام کاج کی تھکن چہرے کی جلد پر برا اثر چھوڑتی ہے۔ ان عوامل کے مضر اثرات سے نجات حاصل کرنے کیلئے فیشل ایک بہترین علاج ہے۔ گرم بھاپ کی نمی آپ کے چہرے کی جلد سے مردہ خلیات کو ہٹاکر چہرے کو ایک نئی جلا اور رونق بخشتی ہے۔
فیشل لینا:چہرے پر کسی اچھی کولڈ کریم سے خوب اچھی طرح مساج کریں۔ حتیٰ کہ چہرہ سرخ ہوکر دہکنے لگے۔ اب کسی برتن میں کھولتا ہوا گرم پانی لیں۔ چاہیں تو اس میں خوشبو کے لیے پودینے کی چند پتیاں ڈال دیں۔ چہرے اور گردن کو تولئے سے خوب اچھی طرح ڈھانپیں اور بھاپ لینا شروع کردیں۔ برتن سے آپ کے چہرے کا فاصلہ کم از کم ایک فٹ ہو۔ جب خوب اچھی طرح پسینہ آجائے تو تولیہ سے اچھی طرح رگڑ کر پونچھ لیں۔
ماسک لگانا:ماسک کا انتخاب آپ کی جلد نوعیت پر منحصر ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس کے لیے موسچرائزنگ ماسک کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس کے لیے کلینزنگ ماسک کی ضرورت ہے۔ نارمل جلد کے لیے کوئی بھی اچھا سا ماسک لے لیں۔
چہرے پر خوب اچھی طرح ماسک پھیلا لیں۔ آنکھوں اور ہونٹوں کا حصہ خالی چھوڑ دیں۔ جب ماسک خشک ہوکر سکڑنے لگے تو آنکھوں پر ٹھنڈے کھیرے کے دو پتلے دوپتلے ٹکڑے رکھ لیں۔ جب ماسک اچھی طرح خشک ہو جائے تو چہرہ دھولیں۔اب کسی اسکن ٹوننگ لوشن کو چہرے پر ملیں تاکہ کھلے ہوئے مسام بند ہو جائیں۔ پھر کسی اچھے موسچرائزنگ لوشن سے چہرے کا مساج کرلیں۔
دوسرا دن: بالوں کی حفاظت
بال آپ کے حسن میں ایک مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ خوبصورت بال کسے ناپسند ہیں۔ آج کل کے دور میں جہاں خراب موسم کے علاوہ فضا میں گرد، دھول، گاڑیوں کا دھواں وافر مقدار میں موجود ہے خواتین کی اکثریت کے بال خشک، بے رنگ یا چکنائی کی وافر مقدار جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ خشکی کا مرض ایک الگ مسئلہ ہے۔
شیمپو کرنا: کسی بھی اچھے شیمپو کے استعمال کے بعد کنڈیشنر لگائیں کنڈیشنز آپ کے بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اور اس کی مدد سے ان کی سیٹنگ بھی اچھی ہو جاتی ہے۔ اب بالوں کو حسب مرضی سیٹ کرلیں۔
تیسرا دن: ہاتھ اور ناخنوں کی حفاظت
اب جبکہ آپ کے بال خوبصورت نظر آرہے ہیں اور آپ کا چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر توجہ کیجئے جنہیں آپ نظر انداز کر دیتی ہیں۔
نیل فائلنگ:اپنے ناخنوں کو مطلوبہ لمبائی تک گھسئے۔ نیل فائلر کی مدد سے کناروں کو گولائی سے کاٹ لیں مگر ان کو نہ گھسئے کیونکہ ناخن کمزور ہو جاتے ہیں۔ ان میں دھبے پڑجاتے ہیں اور یہ ٹوٹنے بھی لگتے ہیں۔ کسی عمدہ قسم کے صابن کو گرم پانی میں اچھی طرح ملاکر سلوشن بنالیں اور اس میں دونوں ہاتھوں کو پانچ منٹ ڈبوئے رکھیں۔
کیوٹیکل:ناخنوں کے کیوٹیکل، کیوٹیکل رموور کی مدد سے صاف کریں۔
ناخنوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل:اگر آپ کے ناخنوں پر پیلے دھبے ہیں جو ایک عام مسئلہ ہے اور برتن و کپڑے دھونے کے صابن ، ڈٹرجنٹ پائوڈر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے یا ریموور کے ناخنوں پر لگے رہ جانے سے۔ ایک حصہ گلیسرین، ایک حصہ لیموں کا رس اور ایک حصہ 20والیوم پر آکسائیڈ کا ملا کر سلوشن بنالیں اور ان میں ناخن کو دس منٹ تک ڈبوئے رکھیں۔ ہاتھ دھوکر خشک کریں اور پھر مینی کیو رنگ کریں۔
چوتھا دن: پائوں کی حفاظت
ناخنوں کو کاٹ لیں مطلوبہ لمبائی تک اور ان کے کنارے چوکور رہنے دیں۔گرم پانی میں شیمپو ملاکر پائوں کو اچھی طرح ڈبوئیں دس پندرہ منٹ کے بعد جھانوے کی مدد سے رگڑ لیں تاکہ مردہ کھال اتر جائے۔ناخنوں کو نیل برش سے رگڑ کر صاف کریں اورنج اسٹک کی مدد سے ناخنوں کی صفائی کریں۔پائوں خشک کریں اور ناخنوں کے کیوٹیکلز صاف کریں۔پائوں کا کسی اچھے موئسچرائزر سے خوب اچھی طرح مساج کریں۔روزانہ رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں کی کسی بھی تیل سے ہلکے ہاتھوں سے کم از کم پانچ منٹ مساج کریں۔ نیند پرسکون آئے گی‘ آنکھوں کو ٹھنڈک ملے گی‘ دماغ پرسکون رہے گا۔ چہرے پر رونق آئے گی۔
تھکے ہوئے پیروں کے لیے:ہاتھوں میں پائوں پکڑ کر ٹخنے سے پہلے اندر کی طرف موڑیں۔ بعدازاں باہر کی طرف گھمائیں۔ پنجوں کو جکڑ کر اوپر کی طرف موڑیں، چھوڑ دیں اور اب ہر انگلی کو پکڑ کر گول دائرے میں گھمائیں۔ انگلیاں نیچے کے درمیان سے گزار کر انہیں اوپر نیچے کریں۔ آہستہ آہستہ پیر کی انگلیوں کو کھینچیں۔ پیر کی ہر انگلی کو انگوٹھے اور انگشت شہادت کی مدد سے دبا لیں۔ اسی طرح دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے پیر کے اوپر رکھ کر پیر کی ایک ایک ہڈی کو دباتے ہوئے ٹخنے تک لے جائیں۔
پانچواں دن: چہرے اور ہاتھوں پر موجود بال
چہرے اور ہاتھوں پر موجود بالوں پر توجہ دیں اگر آپ کے چہرے پر رواں ہلکا ہے تو کسی بھی بلیچ کریم کی مدد سے ان کو سنہری کرلیں۔ اگریہ رواں زیادہ تعداد میں اور سخت ہے تو ویکسنگ یا تھریڈنگ سے کام لیں۔
چھٹا دن: جسم کا مساج اور غسل کرنا
کسی بھی اچھے تیل مثلاً زیتون یا سرسوں کے تیل کو نیم گرم کرکے جسم کا اچھی طرح مساج کریں اور بعدازاں نیم گرم حسب برداشت پانی سے ایک مکمل غسل لے لیں۔آپ خود چھ دن بعد خود میں بہترین تبدیلی محسوس کریں گے بلکہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 668 reviews.