Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

محمد حکیم ترمذی ؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

ترقی کاروبار‘ تجارت میں برکت
اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کاکاروبار ترقی کرے اور گاہک زیادہ سے زیادہ آئیں تو اسے چاہیے کہ عشاءکی نماز کے بعد یہ آیت ایک سو ایک بار پڑھ لیا کرے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور گاہک بے شمار آئیں گے۔ وہ آیات یہ ہیں:۔ عَسَی اللہُ اَنْ یَّجْعَلَ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مِّنْہُمْ مَّوَدَّۃً وَّ اللہُ قَدِیْرٌ وَّ اللہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ﴿الممتحنۃ۷﴾
آدھے سر کا درد
بعض مرتبہ آدھا سر کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے سورج نکلنے کے بعد جیسے جیسے سورج بلند ہوتا جاتا ہے سر کا درد شدید ہوتا جاتا ہے۔ سورج ڈھلتے ہی سر کا درد کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس درد کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو سات مرتبہ پڑھ کر سر پر دم کرے اور 7 ہی مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے۔ یہ عمل 3 دن یا 7 دن متواتر کرے۔ انشاءاللہ مریض کو جلد ہی اس مرض سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ کلمات یہ ہیں: یَامَنْ سَکَنَ لَہٗ مَا فِیْ الّیْلِ وَالنَّہَارِ وَ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ ط
بغل میں گلٹیاں
اگر کسی کی بغل میں گلٹیاں (پھوڑے) نکلتی ہوں اور ایک ختم ہوئی اور دوسری نکل آئی‘ دوسری ختم ہوئی اور تیسری نکل آئی اسی طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے تو اس کے خاتمہ کیلئے ان کلمات کو بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے اور شام کو سورج غروب ہونے کے بعد ایک سو بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔ اس عمل کے اول اور آخر میں درود شریف پڑھنا ضروری ہے۔ جب تک پوری طرح مرض ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔
وہ کلمات یہ ہیں۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ الٓرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ o اَلرَّحِیْمُ۔ اَلرَّحِیْمُ۔اَلرَّحِیْمُ۔
جن کا اثر‘ آسیب زدہ اور مرگی کا دورہ دور کرنا
اگر کسی بچے‘ بڑے یا عورت پر جن بھوت کا اثر ہوگیا ہو یا کسی کو آسیب لپٹ گیا ہو یا کسی کو مرگی کا دورہ پڑگیا ہو تو اس کیلئے ایک بوتل یا صاف برتن میں پانی لے اور سورئہ فاتحہ‘ آیة الکرسی اور سورئہ جن کی شروع کی (ابتدائی) پانچ آیات پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس پانی کے چھینٹے مریض کے منہ (چہرے) پر مارے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے مریض ہوش میں آجائے گا جب بھی ایسا ہو اسی پانی کے چھینٹے اس مریض کے منہ پر ماردیا کرے انشاءاللہ تعالیٰ مریض فوراً ہوش میں آجائے گا۔
قوت حافظہ قوی ہونے کیلئے
اگر کسی کاحافظہ کمزور ہو اور اکثر باتیں بھول جاتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔ سورہ بقرہ کی شروع آیات سے مُفْلِحُوْنَ تک جمعرات کے دن اول وقت چینی کی بغیر پھول والی پلیٹ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور اس پلیٹ کو بارش کے پانی سے دھو کر صبح صادق سے پہلے تہجد کے وقت پی لے اور اس دن روزہ رکھے تین دن یا پانچ دن یہ عمل کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حافظہ قوی ہوگا اور جو چیز یاد کرے دماغ میں محفوظ ہوجائیگی۔ تنبیہ: بعض مرتبہ سحر‘ جادو‘ سفلی کے سبب بھی حافظہ کمزور ہوجاتا ہے‘ بھول چوک بڑھ جاتی ہے‘ اس کیلئے سحر‘ جادو‘ سفلی کا علاج کرنے سے حافظہ صحیح ہوجائے گا۔
ظالم کے ظلم سے محفوظ رہنے کیلئے
اگر کسی کا معاملہ ظالم آفیسر سے پڑگیا ہو جو بات بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتا ہو اور ہر وقت بے عزت کرتا ہو یا اور کسی ظالم سے اختلافات چل رہے ہوں اور اس کا سامنا ہونے سے جان کا خطرہ محسوس ہوتا ہو تو جب اس ظالم آفیسر کے پاس جائے یا ظالم شخص سے سامنا ہو تو معوذتین پڑھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ان سورتوں کی برکت سے اس ظالم کے شر اورشرارت سے محفوظ رہے گا اور وہ اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ (معوذتین لفلق اور الناس کو کہتے ہیں)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 654 reviews.