Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مکمل پرسکون نیند اور صحت مند زندگی کے انداز

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

سکون کی تلاش میں پریشان! ادھرآئیے!
آج کل کی مشینی زندگی میں ڈپریشن ایک عام مرض ہے کیونکہ ہمارے اعصاب روز مرہ مسائل سے لڑتے لڑتے بعض اوقات اتنے تھک جاتے ہیں کہ ہم سکون کی تلاش میں پریشان رہتے ہیں اور سکون نام کی شے ڈھونڈتے ڈھونڈتے انسان مزید پریشانیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ آپ بیماریاں ہی دیکھ لیں ہائی بلڈپریشر اختلاج قلب، نروس بریک ڈائون، پیٹ کی بیماریاں یہ سب اس پر شور زندگی کے تحفے ہیں Joan Collin اپنی زندگی کے واقعے کی مثال دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ایک وقت تھا کہ میں روزانہ کی پریشانیوں سے لڑتے لڑتے تھک گئی تو میری جلد پر اس کے آثار اس طرح ظاہر ہوئے کہ چہرے اور گردن پر بڑے بڑے دھبے پڑ گئے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بتایا کہ یہ اعصاب کی ٹوٹ پھوٹ کا نتیجہ ہے۔ اکثر لوگ اسی لئے نظر انداز کردیتے ہیں لیکن تیس سے چالیس سال کی عمر میں ہم ان بیماریوں کو محسوس کرتے ہیں جبکہ یہ بہت پہلے شروع ہو چکی تھیں۔ دوائیاں جو ڈاکٹر تجویز کرتے ہیں وہ چند دنوں میں اثر تو ضرور دکھاتی ہیں لیکن وہ جڑ سے نہیں نکال سکتے اپنے سب سے بڑے معالج ہم خود ہیں جس طرح مشین کو تیل دیتے رہو تو وہ ٹھیک رہتی ہے۔ اس طرح بروقت علاج اور پرہیز ہمیں بھی بہتر اور صحت مند زندگی عطا کرتا ہے۔ البتہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے مسائل پہچانیں اور ان کے علاج کے لیے ایک ایسا انداز زندگی اپنائیں جو وقتی طور پر نہیں بلکہ ساری زندگی کے لیے آپ کو پرسکون اور صحت مند رکھ سکتے۔ آپ پہلے تو یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کی طبیعت میں کب بے چینی و بے سکونی پیدا ہوتی ہے اور آپ سکون چاہتی ہیں کچھ ہی عرصے سے غور و فکر کرنے کے بعد آپ وہ وقت ڈھونڈ نکالیں گی۔
مکمل اور پرسکون نیند! قدرت کا انمول تحفہ
دن میں ایک بار عادت بنالیں کہ جس کرسی پر بیٹھتی ہیں یا کسی ہی کرسی پر اس کی پشت پر سر ٹکائیں ٹانگیں ڈھیلی چھوڑیں اور ناک سے سانس لیں اور منہ سے نکالیں اور تمام توجہ سانس کے آنے جانے پر رکھیں یہ عمل دس بیس منٹ تک دہرائیں اور رفتہ رفتہ آپ خود محسوس کریں گی کہ اس طرح آپ کو سکون ملتا ہے لیکن مسائل کا حل بستر پر جاکر سونا نہیں ہے کہ آنکھ کھلنے پر وہ اسی طرح سامنے ہوں گے۔صرف سونا ہی پر سکون نہیں آپ جس کمرے میں جس بیڈ پر ہیں وہاں آپ کی کتنی مرتبہ آنکھ کھلی ہے۔ کمرے میں کسی اور کی ذرا سی آمد آپ کی آنکھ کھول دیتی ہے۔ پھر آپ سونا بھی چاہیں تو نیند نہیں آتی۔مکمل اور پرسکون نیند قدرت کا سب سے انمول تحفہ ہے۔ رات کو کم از کم سات آٹھ گھنٹے ضرور سوئیں اور اگر نہ سو سکیں تو دن میں آدھ یا ایک گھنٹہ قیلولہ ضرور کریں۔ اکثر خوبصورت خواتین یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ رات کی نیند ضرور پوری کرتی ہیں۔
خود کو زبردستی نہ سلائیں!
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کی نیند میں کمی ہوتی جاتی ہے اس لیے پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ویسے بھی سات آٹھ گھنٹے سونا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن کبھی تو لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے اور کبھی پہروں کروٹیں بدلتے رہو تو نیند نہیں آتی۔ یہ ایک فطری سا عمل ہے اس لیے اپنے آپ کو زبردستی نہ سلائیں۔ نیند نہیں آرہی تو مطالعہ کرلیں اٹھ کر یا پھر گرم پانی سے غسل کریں لیکن اس نیند نہ آنے کی وجہ سے کوئی ٹینشن نہ لیں کہ یہ عام سی بات ہے۔
صحت مند کھانا‘ ڈیپریشن دور کردیتا ہے!
آپ جتنا ہی خود کو دبائو میں محسوس کریں ایک صحت مند کھانا آپ کی پریشانی کو دور کر دیتا ہے۔ کہتے ہیں کہ بادشاہ کی طرح ناشتہ کرو، امیر کی طرح دوپہر کا کھانا کھائو اور فقیر کی طرح رات کا کھانا کھائو۔ آج کل نہار منہ صرف چائے اور کافی پینے کا رواج ہے یہ آپ کے اندرونی نظام کو خراب کر دیتا ہے۔ صبح جلدی اٹھیں اور پرسکون فضا میں ناشتہ کریں۔ اس طرح پورا دن خوشگوار گزرے گا اس لیے کہ ناشتہ ایک اہم چیز ہے صحت کے لیے ناشتہ اور رات کے کھانے میں خاصا طویل وقفہ ہوتا ہے اور آپ کے جسم کی ناشتہ ایک اہم ضرورت ہے ناشتے میں انڈا توس اور نج جوس پنیر سب سے بہترین غذا ہے۔چینی کی جگہ شہد استعمال کریں تلے ہوئے کھانوں ، ڈبے کھانوں، چربی والے گوشت اور تیل گھی کے کھانوں سے بچیں اور دکانوں سے ملنے والے جوس نہ پئیں بلکہ گھر میں تیار کرکے جوس پئیں۔ کافی، چائے، نمک اور گندا پانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسے کم سے کم استعمال کریں۔ایسی دوائیوںسے بھی پرہیز کریں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ وہ اعصاب کے لیے فائدہ مند ہے۔
ورزش! دماغی بوجھ کم کردیتی ہے!
ایک صحت مند جسم کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے اس سے انسان فٹ رہتا ہے جب تک وہ ورزش کرتا ہے دنیاوی مسائل سے دور رہتا ہے دماغ پر بوجھ کم رہتا ہے۔ جسم کے اعضا اور پٹھوں کے کھچائو سے سکون سا محسوس ہوتا ہے۔ ورزش کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ موٹے ہیں تو متناسب ہوسکتے ہیں اور اگر متناسب ہیں تو ساری زندگی ایسے ہی رہ سکتے ہیں۔
اپنی ذات پر بھروسہ رکھیے! پرسکون رہیے!
زندگی کو پرسکون رکھنے کے لیے اپنی ذات پر اعتماد بہت ضروری ہے خود کو کبھی بھی جسم کی ، شکل کی، اور دولت کی کمی کی وجہ سے کمتر نہ جانیں یہ ایک بری عادت ہے جو آپ کی صحت کی دشمن ہے انسان خود چاہے تو اپنی ذات پر اعتماد کرکے منوا سکتا ہے لہٰذا اس بات پر کڑھنا چھوڑ دیں کہ وہ اتنا اچھا ہے اور ہم نہیں، یقیناً آپ میں بھی ایسی ہی کوئی اور خوبی ضرور ہوگی بس اسے شناخت کرنا آپ کا کام ہے پھر یقیناً آپ بھی کسی سے کم نہیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 648 reviews.