Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آخر کیوں جدید سائنس چیخ اٹھی! بچے کو مٹی میں کھیلنے دیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

ۭ(ام نابط،حیدر آباد)

نہیں نہیں بیٹا مٹی سے مت کھیلو ہاتھ گندے ہو جائیں گے۔ ارے ارے! اس کو پکڑو فرش سے اٹھا کر کچھ نہ کھائے‘‘ اچھے بچے مٹی سے نہیں کھیلتے اس قسم کے فقرے اکثر و بیشتر گھروں میں سنائی دیتے ہیں اور نفاست پسند مائیں اسی بات پر بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرتی نظر آتی ہیں۔صاف ستھرے گھر اور بچے ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں اور اسی کام پر خواتین اپنے دن کا بیشتر حصہ صرف کرتی ہیں لیکن جدید ترین سائنسی تحقیقات اور بچوں کے ڈاکٹروں کی رائے اس سے کچھ مختلف ہے۔ Why dirt is good کی مصنفہ میری بش جو کہ ایک مائیکرو بائیولوجسٹ بھی ہیں اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ جب کوئی بچہ زمین سے کوئی چیز اٹھا کر اپنے منہ میں ڈالتا ہے تو درحقیقت اس وقت وہ اپنے مدافعتی نظام کو مختلف بیماریوں کے خلاف اکساتا ہے بلکہ بچے کے جسم میں موجود ناپختہ مدافعتی نظام بیماری کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے کی مشق بھی کرتا ہے جو کہ جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ مختلف سائنسی ریسرچ نے بھی ثابت کیا ہے کہ تھوڑی بہت گرد یا مٹی کی مقدار کا انسانی جسم میں خاص طور پر چھوٹے بچوں کے جسم میں داخل ہونا ان کی عمومی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ مٹی میں موجود انواع و اقسام کے بیکٹیریا اور وائرس ایک صحت مند مدافعتی نظام کی تشکیل کو تحریک دینے میں مدد کرتے ہیں۔ٹفٹ میڈیکل سینٹر بوسٹن (امریکہ) کے ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر جول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وقت پیدائش بچے کا مدافعتی نظام ایک ایسے کمپیوٹر کے مانند ہوتا ہے جس میں کوئی پروگرام نہ ڈالا گیا ہو اور جس کو باقاعدہ کام کرنے کے لیے ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرد مٹی میں کھیلنے اور کھانے کے دوران لاکھوں کی تعداد میں مختلف قسم کے جراثیم بیکٹیریا اور وائرس بچے کے ہاتھ اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ جن کی ایک بڑی تعداد انسان دوست جرثوموں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہی جرثومے بعد میں بچے کے جسم میں مختلف بیماریوں کے خلاف ایک ڈھال بنانے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ ڈاکٹر جول کے مطابق ایسے بچے جو انتہائی صاف ستھرے ماحول میں پروان چڑھتے ہیں ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ایسے بچوں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں جو فطری ماحول میں گرد اور مٹی کے ساتھ کھیل کود کر نشوونما پاتے ہیں۔
ترقی یافتہ مغربی اور یورپی ممالک میں اعلیٰ پائے کی صحت و صفائی کی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی نے بے شک لاکھوں بچوں کی زندگیاں بچائی بھی ہیں لیکن صحت و صفائی کی اس مہم نے بے شمار انسان دوست جرثوموں کا خاتمہ بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے بچے مختلف قسم کی الرجی اور دمہ کا باآسانی شکار ہورہے ہیں۔آئیوا یونیورسٹی امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق بڑی آنت میں نشوونما پانے والے ننھے ننھے جرثومے انسانی مدافعتی نظام کو بھرپور کام کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتے ہیں اور جسم کو بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک صحت مند شخص کے لیے یہ جرثومے قطعی نقصان دہ نہیں ہوتے۔ بہت کم ایسی بیماریاں ہیں جو کہ ان جراثیم کے ذریعے آپ کو متاثر کرسکیں کیونکہ انسانی جسم بہت جلد ان کی موجودگی کا عادی ہو جاتا ہے۔ ان کی موجودگی خودبخود پیدا ہوجانے والی یعنی Auto immune disease کو روکنے میں بھی موثر ثابت ہوتی ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 644 reviews.