Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری رسالہ پھیلایا! خیر جھولیاں بھر بھر کر ملی!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید کرتی ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے محترم حکیم صاحب آج سے تین ماہ پہلے میں نے آپ کو ایک خط لکھا تھا جس میں میں نے آپ کو اپنے مسائل لکھے تھے آ پ نے خط پڑھ کر جواب میں وظیفہ بھیجا تھا اللہ کا شکر ہے چار یا پانچ دن سے وہ وظیفہ میں نے شروع کیا ہے پہلا خط میں نے بہت جلدی میں اور الجھن میں لکھا تھا پتہ نہیں میرا جواب آئے گا یا نہیں لیکن جب جواب ملا تو بہت خوشی ہوئی کہ آپ بغیر رنگ و نسل، امیر و غریب کا فرق کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ مجھے عبقری سے بہت پیار ہے جب بھی آتا ہے میں رسالہ پڑھ کر چوم لیتی ہوں اور بار بار پرانے رسالے نکال کر دیکھتی ہوں جب سے عبقری رسالہ پڑھتی ہوں زندگی اعمال پر آگئی۔ نماز روزہ تو پہلے بھی کرتی تھی لیکن اب صحیح طریقے سے اللہ کا ذکر کرنا آگیا ہے۔ میرا وظیفہ جو آپ نے بھیجا تھا سورئہ القصص کی آیت نمبر24ہے وہ میں روزانہ کرتی ہوں۔جب میں نے اللہ سے رو رو کر اپنے حالات کے لیے دعائیں کیں تو اللہ نے مجھے عبقری سے ملا دیا۔میری بے شمار پریشانیاں اور مشکلات صرف اس عبقری رسالہ کو پڑھنے سے دور ہوئیں ہیں‘میں تو ہرکسی کو عبقری رسالہ پڑھنے اور پھیلانے کا مشورہ دیتی ہوں‘ اس کے پھیلانے سے خیر پھیلتی ہے اور جو خیر پھیلاتا ہے اس کے ساتھ خیروالے معاملے ہوتے ہیں۔ الحمدللہ ! وظائف جاری ہیں۔(صبورہ یوسف، آزاد کشمیر)
کمزور نظر ایک نسخہ سے بالکل ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بندہ آپ کے عبقری رسالہ سے دو تین نسخے آزما چکا ہے میری بچی جو کہ دسویں کلاس میں پڑھتی ہے اس کی نظر کمزور تھی عبقری ماہنامہ جون 2018ء سے نسخہ لیا اب ماشاء اللہ کافی بہتر ہے۔اس نسخہ کا عنوان یہ تھا ’’میری بیٹی کا موٹا چشمہ ایک ٹوٹکہ سےاترگیا‘‘ میں نے بھی یہی نسخہ اپنی بچی کو استعمال کروایا۔چند دن کے استعمال سے میری بچی کی نظر بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ میں تو اب یہ نسخہ مزید لوگوں کو بھی بتاتا ہوں۔ وہ نسخہ درج ذیل ہے:۔ ھوالشافی: دکنی مرچ پانچ عدد‘ بادام پانچ عدد‘ رات کو پانی میں بھگو دیں‘ صبح نہار منہ بادام اور دکنی مرچ چبا کر کھائیں‘ یہ عمل چند ہفتے کریں‘ چشمے کی ضرورت نہیں ہوگی‘ نظر کی کمزوری کیلئے آزمودہ ہے۔ (رائو محمد فاروق، ڈونگہ بونگہ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک گناہ گار بندی ہوں جس نے آپ کے بہت سے وظائف سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ میں 14سال کی تھی گھر میں بہت لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے میں نے اللہ کے ننانوے نام ، عہد نامہ بہت پڑھا کہ شمار کوئی نہیں اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا کہ اگلے تین دن بعد جو کچھ ہونا ہوتا مجھے خواب میں نظر آجاتا اس کا ذکر میں کسی سے نہیں کرتی تھی کہ یقین کوئی کرتا نہیں تھا اور ڈر بھی جاتی تھی ۔ خیر اب دو سال سے عبقری کی وجہ سے میں نے سسرال سے سکون پایا ہے ’’ایاک نعبدو‘‘ والی آیت سے الگ گھر اور شوہر کی صحبت بھی پائی۔ سورئہ توبہ کی آخری دو آیات اور سورئہ انعام کی آیت 45پڑھ رہی ہوں۔ ایک تو دشمنوں سے ہمیشہ کی نجات کیلئے سورئہ توبہ سے وہ علم جس سے وہ سب کچھ ملے میرے مطلب ’’کشف‘‘ سے ہے۔(دختر محمد اسلم، اسلام آباد)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 191 reviews.