Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر سے جادو‘ کالی چیزیں اور بے برکتی ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

اس کی کمپنی گزشتہ کئی سال سے اس کی تنخواہ نہیں بڑھا رہی تھی‘ مگر روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع)میں شرکت کی برکت سے اس کے اگلے ماہ ہی اس کی اچانک تنخواہ بڑھا دی گئی‘ گھر کے راشن میں زبردست برکت ہورہی ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع)میں صرف شرکت کر کے دعا مانگنے سے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔

روحانی چلہ(اجتماع) میں شرکت اور زندگی میں سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال اللہ تعالیٰ نے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘(عبقری روحانی اجتماع ) میں شرکت کی توفیق عطا فرمائی۔ عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع ) میں شرکت کی برکات ایسے ملیں کہ میں حیران رہ گیا۔ ہمارے گھر میں بڑی تبدیلی آرہی ہے‘ جس گھر میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں تھی وہاں ہرطرف اب سکون ہی سکون ہے‘ گھر میں برکت ہی برکت ہے‘ میں  جب بھی گھر میں داخل ہوتا توگھر میں کسی نہ کسی بات پر لڑائی جھگڑا چل رہا ہوتا‘ مگر جب سے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘ (عبقری روحانی اجتماع ) میں شرکت کی ہے گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ جس دن ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘(عبقری روحانی اجتماع ) سے واپس گھر پہنچا‘ رات کو سویا‘ خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر سے بڑے بڑے سانپ نکال رہا ہوں‘ ان میں کچھ چھوٹے سانپ بھی تھے‘ اب تک روحانیت محسوس ہوتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی حصار ہے جو میری حفاظت کررہی ہے۔ جب نفل پڑھنے کھڑا ہوتا ہوں تو مصلے سے نیچے اترنے کو دل نہیں کرتا‘ دل کرتا ہے کہ بس اللہ کریم سے مانگتا چلا جاؤں۔ اللہ پاک دل کو سکون کی دولت سے مالامال کرتے ہیں۔
عبقری روحانی چلہ سے برکت کا خزانہ لے آیا
عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع سالانہ) سے میں دم شدہ برکت والی تھیلی لیکر آیا‘ میں نے اس تھیلی میں پیسے رکھنا شروع کردئیے‘ میری بیوی روزانہ 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کو دم کرتی ہے‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت فائدہ ہورہا ہے‘ جس دکاندار نے میرا مال ادھار لیا ہوتا ہے جب اس کے پاس جاتا ہوں تو گیارہ مرتبہ یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر جاتا ہوں‘ وہ میرے پیسے فوراً دے دیتا ہے۔ میں نے اپنے ایک دوست جو کہ عالم دین ان کو بتایا کہ میں نے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘(عبقری روحانی اجتماع سالانہ) ایک عمل سنا کہ کھانا کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھنے سے انسان ہر قسم کی پیٹ کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں انہوں نے آزمایا تو مجھے چند دن بعد فون کرکے بتایا کہ میرا پیٹ کافی عرصہ سے خراب تھا اس عمل کی بدولت بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ وہ بھی میرے ساتھ عبقری روحانی چلہ اوردعا(عبقری روحانی اجتماع سالانہ) میں شرکت کیلئے آنا چاہتے ہیں۔ ایک مرتبہ موٹرسائیکل میں پٹرول ختم ہوگیا‘ میں انمول خزانہ نمبر دو پڑھ رہا تھا (اس عمل کا بھی مجھے عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع سالانہ)میں معلوم ہوا) اتنے میں دوسری سڑک پر ایک آدمی نے آواز دی اور اپنے موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر دیا اور اس نے کہا آپ کو پٹرول پمپ پر پہنچادے گا۔ میں نے اس آدمی کا شکریہ ادا کیا۔ یہ خزانہ نمبر 2 کی برکت ہے۔ عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع سالانہ)میں ایک ساتھی نے مجھے بتایا کہ جو آدمی روزانہ سورۂ فجر تلاوت کرتا ہے اس کی بینائی کبھی بھی ختم نہیں ہوتی‘ موت تک اس کی نظر ٹھیک رہتی ہے۔ اس کے علاوہ روحانی غسل والا عمل بہت بہترین ہے‘ مجھے اس سے بھی بہت فائدہ ہورہا ہے‘ زبان پکڑ کر یاحفیظ یاسلام والا عمل بھی بہت مؤثر ہے‘ جب سے عمل شروع کیا ہے زبان سے گالی وغیرہ نہیں نکلی‘ہر نماز کے بعد اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ والا عمل بڑا فائدہ دیتا ہے۔ قصہ مختصر یہ کہ مجھے ’’عبقری روحانی چلہ اور دعا‘‘ (عبقری روحانی اجتماع سالانہ)شرکت کی وجہ سے بہت فائدہ ہوا ہے‘ میری زندگی میں سکون آگیا ہے‘ گھر سے جادو‘ کالی چیزیں بھاگ گئی ہیں۔ (صفدر حسین‘ گجرات)
نافرمان اولاد فرمانبردار ہوگئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گھر کے حالات ٹھیک نہیں تھے اور بیٹا بھی نافرمانی کرتا تھا۔ جب سے میں نے عبقری روحانی اجتماع میں شمولیت کی اور وہاں دعا کی میرے گھر کے حالات بدل گئے ہیں۔بیٹا انتہا درجے کا نافرمان تھا‘ مگر اس کے لہجے‘ رویے اور بولنے کے انداز میں دن بدن تبدیلی(باقی صفحہ نمبر58 پر )
(بقیہ: گھر سے کالی چیزیں‘ جادو اور بے برکتی ختم)
آرہی ہے۔ اب تو ماشاء اللہ نماز پڑھنا شروع ہوگیا ہے‘ نیک اور صالح بن گیا ہے‘ سب سے حیران کن بات اس کی کمپنی گزشتہ کئی سال سے اس کی تنخواہ نہیں بڑھا رہی تھی‘ مگر روحانی چلہ اور دعا(عبقری روحانی اجتماع سالانہ) میں شرکت کی برکت سے اس کے اگلے ماہ ہی اس کی اچانک تنخواہ بڑھا دی گئی‘ گھر کے راشن میں زبردست برکت ہورہی ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی اجتماع سالانہ)میں صرف شرکت کر کے دعا مانگنے سے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ میری زندگی بھی بدل گئی ہے۔ نماز کی پابندی نوافل کی پابندی اشرق چاشت پڑھنے لگ گئی ہوں سورئہ قریش اور سورئہ کوثر پڑھنے سے راشن میں برکت ہوئی ۔اب تو میں سارا سال عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی سالانہ اجتماع) کا انتظار کرتی ہوں۔ ان شاء اللہ 2019ء کے عبقری روحانی چلہ اور دعا (عبقری روحانی سالانہ اجتماع) میں بھی شرکت کی مکمل تیاری ہے۔ اپنے بیٹے کے ہمراہ ضرور شرکت کروں گی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔(ہما نورین، ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 176 reviews.