Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک بڑی الائچی دس بڑی بیماریاں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

گندم کی الرجی بس ایک ٹوٹکہ سے ختم

چھینکوں کا طوفان اور الرجی کا انفیکشن
ہمارے ایک مخلص اپنا تجربہ بتارہے تھے کہنے لگے کہ میں نے بارہا یہ بات آزمائی ہے اور بے شمار لوگوں کو یہ تجربہ دیا ہے کہ جن کو چھینکوں کا طوفان یعنی ہر پل چھینکیں آتی ہیں‘کبھی موسم بدلنے سے‘ کبھی پولن الرجی سے‘ کبھی الماری کھولنے سے‘ کبھی صندوق کا ڈھکن اٹھانے سے یا کبھی کوئی خوشبو یا پرفیوم کے استعمال سے‘ الغرض کسی طرح بھی کوئی شخص چھینکوں کے طوفان کا ہروقت منتظر رہتا ہے اور وہ اسے کسی طرح بھی نہیں روک پاتا تو اس کا بہترین حل بڑی الائچی ہے جو ہم سالن میں اور پلاؤ میں ڈالتے ہیں۔ چھلکے سمیت منہ میں رکھیں اور چباتے رہیں۔ ہلکا ہلکا چبائیں اتنا کہ چند گھنٹے منہ میں رہے اور اس کا لعاب نگلتے رہیں‘ یقین جانیے! یہ ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ لیکن بہت حیرت انگیزفوائد‘ انسانی صحت‘ تندرستی اور شفاء یابی کا ایک بہترین راز ہے جس کو بھی دیا‘ بہت ہی مفید اور فائدہ مند پایا اور صحت مندی کا لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ میں نے بے شمار لوگوں کو دیا۔ ایک صاحب تو ایسے تھے کہ انہیں چھینکتے چھینکتے آخر ناک سے خون نکلنا شرو ع ہوجاتا تھا‘ بہت ادویات اورچیزیں کھائیں‘ الرجی کے انفیکشن کا پورا کورس کیا‘ ملک کے بڑے شہروں سےا س کا تدارک کروایا‘ پیسہ خرچ کیا‘ ہروقت اپنی ناک پر ماسک لگا کر رکھتے تھے۔ کہنے لگے: میرے قریبی دوست کہتےہیں کیا تجھے لوگوں سے گھن آتی ہے کہ تو ماسک لگا کر رکھتا ہے مزید اس جیسی باتیں مجھے سننے کو ملتیں‘ میں باتیں سنتا بھی تھا اور اندر ہی اندر روتا اور کڑھتا بھی تھا کہ انہیں میرےد رد‘ دکھ‘ تکلیف اور پریشانی کا احساس نہیں کہ میں کس مصیبت‘ کس دکھ اور پریشانی میں مبتلا ہوں۔
نہایت سستا مگر صحت مند ٹوٹکہ
مگر جب سے میں نےمنہ میں بڑی الائچی رکھ کر ہلکا ہلکا چوسنا شروع کیا تو اس دن سے میری چھینکیں اور مسائل بہت زیادہ حل ہونا شروع ہوئے اور میں صحت یابی کی طرف جانا شروع ہوا ۔اگر پہلے مجھے دن میں بارہ پندرہ بار چھینکوں کا دورہ پڑتا تھا تو اب صرف دن میں ایک یادو بار وہ بھی صرف دو تین چھینکیں آتی ہیں۔ مجھے بڑی الائچی کا چھوٹا سا ٹوٹکہ وہ فائدہ دے گیا اور صحت مندی کا وہ راز بتاگیاکہ جو میں چاہتا ہوں کہ سب کو بتاؤں‘ نہایت سستا ٹوٹکہ لیکن نہایت صحت مند ٹوٹکہ اور اس سستے اور صحت مند ٹوٹکہ کو عام کریں تو معلوم ہوا کہ سب سے پہلے یہ صحت مند ٹوٹکہ چھینکوں کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔
ناک سے بہتا پانی اور صرف ایک الائچی
دوسرافائدہ: ناک سے پانی بہتا ہو اور مسلسل بہتا ہو اور رکتا نہ ہو حتیٰ کہ بعض لوگ ناک میں مسلسل ٹشو یا روئی ٹھونس کر رکھتے تھے جب انہوں نے بڑی الائچی منہ میں رکھی‘ کسی نے پانچ‘ کسی نے دس‘ کسی نے پندرہ دن تک ‘دن میں استعمال کی‘ وقفے وقفے سے گھنٹے دو یا تین گھنٹے کے بعد وہ منہ میں رکھتے تھے اور اسے چوستے تھے‘ اس کا بہت فائدہ اورنفع ملا ۔ چند دنوں میں ہی حیرت انگیز شفاءیابی ملی۔
کان کھجاتے افراد کیلئے لاجواب چیز
تیسرافائدہ: وہ لوگ جو مسلسل کان کو کھجاتے رہتےہیں اورکوئی نہ کوئی چیز کان میں ڈالے رکھتے ہیں تب جاکر انہیں سکون ملتا تھا ‘بڑی الائچی کا چوسنا ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
کمزور نظر اور آنکھوں کے سامنے جالاآنا
چوتھافائدہ: جن کی آنکھوں سے پانی بہتا ہے‘ نظر کمزور جالا آگیا ‘ چند ہفتےبڑی الائچی کا چوسنا بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔
دماغی کمزوری اور یادداشت کی کمی کیلئے
پانچواں فائدہ: دماغی کمزوری یادداشت کی کمی کیلئے یہ چیز بہت مفید ہے۔ کئی لوگ صرف اس کے چوسنے کی وجہ سےصحت مند ہوئے‘ ان کی یادداشت واپس آئی‘ ان کو بھولی ہوئی باتیں یاد آئیں حالانکہ وہ اس ٹوٹکہ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ مجھے بعض اوقات حیرت ہوتی ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے بعض لوگ پلاؤ یا سالن میں بڑی الائچی ہو تو اس کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں‘ میں اٹھا کر کھا لیتا ہوں‘ انہیں پتہ ہی نہیں بڑی الائچی کیا ہے؟ حالانکہ سالن میں دار چینی اور لونگ بھی ایک طرف رکھ دیتے ہیں جبکہ وہی چیز اس سالن کی اصلاح کرتی ہے اور اس کی تکلیف سے بچاتی ہے۔
مسوڑھوں کے امراض اور منہ کی بدبو کیلئے
چھٹا فائدہ: منہ کی بدبو‘ مسوڑھوں کی خرابی‘ خون آنا‘ مسوڑھوں کا گل جانا‘منہ کی کسی بھی تکلیف کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور اس کا بہت تجربہ کیا ہے۔ بے شمار لوگ ڈاکٹروں سے دانتوں کا علاج کروا کروا کر تھک چکے تھے لیکن جب انہیں بڑی الائچی چوسنے کو دی اور استعمال کرنے کو دی تو اس کا ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ آج وہ مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔
گندم کی الرجی بس ایک ٹوٹکہ سے ختم
ساتواں فائدہ: ایسے لوگ جو فوڈ پوائزنگ یا گندم کی الرجی میں مبتلا ہوں‘ ان کے بچے یا وہ بڑے‘ چاہیں تو منہ میں رکھ کرچوسیں اگر بچے ہیں تو انہیں چھلکا سمیت بڑی الائچی کوٹ کر چٹکی چٹکی دن میں دس بیس مرتبہ دیں‘ گندم کی الرجی کا آخری اور بہترین علاج ہے‘ جو شخص آزمانا چاہے تسلی سے آزمائے‘ اس کا بہت فائدہ ہے کہ گندم کی الرجی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتی ہے اور انسان صحت مند اور شفا یاب ہوتا ہے‘ اس کے بہت زبردست ر زلٹ ہیں‘ کتنے لوگ ایسے ہیں کہ جنہوں نے سالہا سال سے گندم کھائی نہیں‘ چکھی نہیں حتیٰ کہ گندم کانام آتے ہی انہیں تکلیف شروع ہوجاتی‘ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
سرخ الرجی اور خارش جب جوبن پر ہو تو
آٹھواں فائدہ: جسم پر دھپڑ پڑجائیں ‘سرخ الرجی پورے جوبن پر ہو‘ خارش ہوجائے‘ کھجاتے کھجاتے انسان پاگل ہوجائے‘ ایسی الرجی کیلئے بڑی الائچی بہت فائدہ مند ہے۔
کسی ملک یا شہر کا پانی موافق نہ ہو تو
نواں فائدہ: آپ کسی ملک شہر میں جائیں‘ پانی موافق نہ ہو اور اس پانی کی وجہ سے طرح طرح کی تکالیف ہوں بس منہ میں بڑی الائچی چوستے رہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی۔
حاملہ کی قے کا بہترین علاج
دسواں فائدہ: حاملہ کی قے کا بہترین علاج ہے‘ جن لوگوں کوگیس‘ بادی‘ تبخیر ہوتی ہو اور گیس بادی تبخیر سے وہ لوگ متاثر ہوں وہ کھانے کے بعد یا کھانے سے پہلے دن میں چند بار بڑی الائچی کا چوسنا شروع کردیںاس سے بہت فائدہ اور رزلٹ ملتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 136 reviews.