Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری حویلی !تین دن ‘ہر مشکل‘ پریشانی‘ بیماری ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق ملتان سے ہے‘ چند ماہ پہلے بچپن کے ایک دوست سے ملاقات ہوئی‘ کافی دیر گپ شپ ہوتی رہی‘ ابھی بات چیت جاری تھی کہ دوست نے اپنی گھڑی دیکھی اور مجھے کہنے لگا: اچھا میں چلتا ہوں صبح مجھے احمدپور شرقیہ جانا ہے‘ میں نے پوچھا خیرتو ہے وہاں کس لیے جارہے ہو؟ اس نے کہا: وہاں ’’عبقری حویلی‘‘ ہے‘ اس جگہ ہر ماہ چاند کی 13،14،15 تین روزے رکھتا ہوں‘ ساری رات کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر سورۂ فاتحہ پڑھتا ہوں‘ دن کو روزہ رکھتا ہوں‘ نیند پوری کرتا ہوں اور باقی وقت قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہوں‘ جو نیت لے کر جاتا
ہوں اسی ماہ میرا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔ میں یہ بات پہلی مرتبہ سن رہا تھا اور حیران بھی ہورہا تھا‘ نجانے میرے دل میں کیا آیا‘ میں نے کہا چل میں بھی تیرے ساتھ چلتا ہوں‘ میرے دوست نے پوچھا تو ملازم پیشہ شخص ہے‘ چھٹی کیسے لے گا؟ میں نے کہا: بھائی گورنمنٹ ملازم ہوں‘ میری سالانہ کافی چھٹیاں ابھی پڑی ہیں‘ صبح کال کرکے دفتر بتادوں گا‘ چھٹیوں کا کوئی مسئلہ نہیں۔ مسئلہ میری بیماری کا ہے جو کسی بھی ڈاکٹر‘ حکیم سے ٹھیک نہیں ہورہی‘ میں بھی اپنی بیماری کی نیت کرکے تین روزے ’’عبقری حویلی‘‘ میں رکھوں گا۔ اگلی شام ہم ’’عبقری حویلی‘‘ احمدپور شرقیہ میں موجود
تھے۔ ایک وسیع و عریض باغ‘ خوبصورت حویلی‘ نورانی ماحول‘ وہاں موجود ساتھیوں نے انتہائی سادگی اور خوشدلی سے ہمارا استقبال کیا‘ ہمیں سادہ مگر کشادہ اور لذیذ کھانا دیا گیا۔تین دن ہم دونوں نے وہاں خوب عبادات کیں‘ دعائیں مانگیں‘ تین روزے رکھے۔آیا تھا تو حالت کچھ اور مگر جب جانے کا وقت قریب آیا تو دل مچل اٹھا اور اندر سے آواز کہ یہیں رک جا‘ اتنا سکون ملا‘ روحانیت ملی‘ طبیعت ایسی تازہ دم کہ پہلے کبھی نہ ہوئی۔ آج مجھے تین ماہ ہوگئے مسلسل ’’عبقری حویلی‘‘ جارہا ہوں‘ میں بیمار کب تھا مجھے یاد نہیں‘ آج میں سوفیصد صحت مند خوشحال زندگی گزار رہا ہوں‘ جو مسئلہ‘ پریشانی‘ مشکل آئے عبقری حویلی میں تین روزے رکھتا ہوں۔ اسی ماہ رب کریم غیبی مدد فرماتے ہیں اور میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (عبدالرشید‘ ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 133 reviews.