Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنسو نکلے اور کام بن گیا ( خورشید انور، نوشہرہ ایبٹ آباد)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

یہ 1992ءکی بات ہے۔ میں فوج میں سروس کرتا تھا۔ دو ماہ کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا۔ نوجوانی کا دور تھا، دینی رغبت نہ تھی کہ نمازروزہ اور اعمال کی پابندی کرتا۔ سارا سارا دن دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ میں بیمار پڑ گیا۔ بخار اترنے کا نام نہ لیتا تھا ۔ایک رات اللہ کریم نے اپنی طرف متوجہ کیا۔ رات کو بہت رویا، گھر والے سارے جاگ گئے۔ سب پریشان تھے۔ والدہ صا حبہ میرے لیے رات کو دعائیں مانگتی رہیں۔ خیر صبح میرا بخار اتر گیا۔ کیونکہ رات کو میں نے اللہ کریم کے حضور بہت توبہ کی اور دل سے عہد کیا کہ نماز نہ چھوڑوں گا۔ میں نے ڈاڑھی بھی رکھ لی اور دل سے عہد کیا کہ ڈاڑھی نہ منڈواﺅں گا۔ چھٹیاں ختم کر کے جب میں یونٹ میں پہنچا تو عمرے کے لیے سرکاری لیٹر آیا تھا۔ دو مفت ویکنسیاں تھیں جو حکومت کے خرچ پر عمرہ ادا کریں گے۔ میں نے بھی بسم اللہ پڑھ کر اپنا نام دیا۔ یہ بھی وضاحت کر دوں کہ دو ویکنسیاں تھیں اور 20/25 یونٹس جن میں ہر یونٹ میں ہزار سے اوپر جوان ہوتے ہیں۔ خیر پہلی قرعہ اندازی یونٹ میں ہوئی۔ اللہ نے وہاں سے سرخرو کیا اور میرا نام نکل آیا۔ اس کے بعد مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا میرا نام ہیڈ کوارٹر میں چلا گیا اور ایک دن ایسا مبارک آیا کہ وہاں سے بھی میرا نام نکل آیا اور خداوندکریم نے مجھے عمرہ کی سعادت سے بہرہ مند کیا۔ اب آپ خود سوچیں کہ ایک غریب آدمی کہ جس کے ذاتی اخراجات تنخواہ سے مشکل سے پورے ہوتے ہیں، بغیر کسی ظاہری اسباب کے ذات باری تعالیٰ نے اپنے راستے میں قبول کیا اور یوں میں نے اسباب سفر باندھا کہ آرمی کے قافلے کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوا۔ میرا دل ہواﺅں میں اڑا جا رہا تھا۔ اب وہاں کے حالات آپ کو کیا بتاﺅں۔ خدا وند کریم نے ایسی آسانیاں پیدا کیں کہ سارے ارکان ، حجراسود کا بوسہ، رکن یمانی اور مقام ابراہیم پر نوافل کا ادا کرنا اور مدینہ شریف میں مصلےٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دو رکعت نوافل پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی، تہجد کی اذان سنتے ہی مسجد کی طرف دوڑ لگاتا۔ کیا بتاﺅں یہ تو وہی حضرات جانتے ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں کو ان زیارات سے مستفید کیا ہوگا۔رات کو میں مسجد الحرام کے برآمدے میں بیٹھا کعبہ شریف کی طرف ٹکٹکی باندھے دیکھ رہا تھا کہ عجیب منظر میری آنکھوں کے سامنے آیا۔ لوگ کعبہ اللہ شریف کی دیواروں سے اور غلاف کعبہ سے لپٹ کر رو رہے تھے، فریاد کر رہے تھے اور اپنی حاجات مولیٰ کریم کو پیش کر رہے تھے اور ان کی یہ تمام فریادیں کعبہ شریف سے ایسے اوپر جا رہی تھیں جیسے نور کی لہریں اٹھتی ہیں۔ ایک عجیب منظر میری آنکھوں کے سامنے تھا۔ میں تو بس بے کل ہو کر دیکھ رہا تھا۔ کتنا وقت گزر گیا۔ مجھے معلوم ہی نہ ہوا کہ میرے آنسو میرے گالوں سے ہو کر ڈاڑھی میں سے گزر کر گریبان بھگو رہے تھے۔ تبھی میرے ساتھی نے میرے قریب آ کر مجھے متوجہ کیا۔ میں نے یہ منظر اس کو بھی دکھایا۔ وہ بھی بہت دیر دیکھتا رہا۔ آج بھی جب مجھے وہ منظر یاد آتا ہے تو دل کے اندر ایک عجیب سے کیفیت ہوتی ہے اور دل سینے کے اندر اس زیارت کے لیے پھر سے ایسے بھڑکتا ہے کہ جیسے ابھی سینہ توڑ کر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہنچ جائے گا۔ آپ سب سے التجا ہے کہ میرے لئے دعا فرمائیں کہ مجھے خداوندکریم پھر سے قبول فرما لیں اور میں ان کیفیات سے مستفید ہو سکوں حالانکہ آج بھی ظاہری اعتبار سے میں تہی دامان ہوں۔ یہ سب خوشیاں اللہ کریم نے اس لیے دیں کہ میںنے اس کو راضی کرنے کی کوشش کی۔ وہ بڑی غیور ذات ہے۔ اپنے بندے کو کبھی خالی دامن واپسی نہیں کرتا بس اس کی طرف رجوع کی ضرورت ہے۔ اس کو راضی کر لیں سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 008 reviews.